سپریم کورٹ میں رعنا ایوب معاملہ کی سماعت اب 25جنوری کو
نئی دہلی ، 24؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) غازی آباد کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت کی طرف سے معروف صحافی رعنا ایوب کے خلاف جاری سمن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی درخواست کی اب 25 جنوری کو سماعت ہوگی۔
دراصل یہ سماعت پیر کو ہونے والی تھی جسے ردکر دیا گیا ۔
رعنا ایوب کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے COVID-19 ریلیف کے لیے عوامی فنڈز جمع کرنے میں ایف سی آر اے کی مبینہ خلاف ورزیوں پر دائر استغاثہ کی شکایت میں طلب کیا گیا ہے۔ اُن پر الزام لگایا گیا تھا کہ رعنا ایوب کی طرف سے آن لائن کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم کیٹو کے ذریعے جمع کیے گئے فنڈز سے ایف سی آر اے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔