ایس بی آئی کی پھرسرزنش، 3 دن کی مہلت۔ الیکٹورل بونڈ کا خصوصی نمبر مخفی رکھنا اوراس کیلئے بہانے تراشنا اسٹیٹ بینک کو مہنگا پڑا، سپریم کورٹ نےجمعرات تک کا وقت دیا

Source: S.O. News Service | Published on 19th March 2024, 10:59 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  الیکٹورل بونڈ   کے معاملے  میںایس بی آئی کی پیر کو اس وقت پھر شامت آگئی جب اس معاملے پر سپریم کورٹ میں شنوائی ہوئی۔  ملک کے سب سے بڑے بینک نے   سپریم کورٹ کی سخت ڈانٹ کے بعد الیکٹورل بونڈ کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم تو کردیں مگر اُن پر موجود  وہ نمبر  چھپا لیا جس سے یہ معلوم ہوسکتاتھا کہ کس بونڈ سے کس پارٹی کو چندہ ملا ہے۔ یہ معاملہ پیر کو سپریم کورٹ میں   زیر سماعت آیا توایس بی آئی نے  بہانہ تراشی کی کوشش کی مگر اس کی ایک نہیں چلی۔ کورٹ  نے سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرکزی بینک کو الیکٹورل بونڈ سے متعلق ہر طرح کی معلومات ۲۱؍ مارچ تک الیکشن کمیشن کو فراہم کردینے کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ہی کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو ہدایت دی کہ وہ جمعرات (۲۱؍ مارچ) کو ہی شام ۵؍ بجے تک الیکشن کمیشن میں حکم کی مکمل تعمیل کا حلف نامہ داخل کردے اور حلفیہ  بتائے کہ اس نے کچھ بھی نہیں چھپایا ہے۔ 

 چیف جسٹس ڈی وائی چندر چڈ کی قیادت  والی آئینی بنچ جس میں جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گوئی، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا  بھی ہیں،  نے  اسٹیٹ بینک  آف انڈیا کی  سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے کچھ معلومات عام  اور کچھ مخفی نہیں رکھ سکتی۔ عدالت نے سبھی تفصیلات عام نہ کرنے پر  بینک  پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ  اس  نے عدالت کے اس حکم کی پوری طرح تعمیل نہیں کی جس میں اس کو انتخابی بونڈس سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ کورٹ نے دوٹوک لہجے میں کہا کہ ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ انتخابی بونڈس کو غیر آئینی قرار دینےکے بعد ایس بی آئی کو الفا نیومیرک نمبروں (بونڈ پر خصوصی نمبر) سمیت تمام تفصیلات کا انکشاف کرنے کی عدالت کی ہدایت کی تعمیل کرنی ہوگی۔‘‘

 پیر کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے شکایت کی کہ انتخابی بونڈ اسکیم کو ختم کرنے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کا سوشل میڈیا پر مختلف افراد کے ذریعہ غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے دعویٰ  کیاکہ سیاسی جماعتوں کے انتخابی بونڈس کے انکشاف سے متعلق اعدادوشمار کو توڑ مروڑ کر اور ایک ایجنڈہ کے تحت پیش کیا جارہاہے ۔ انہوں  نے دہائی دی کہ اس سے سپریم کورٹ پر بھی حرف  آتا ہے تاہم کورٹ نے کہا کہ اسے ان باتوں کی کوئی فکر نہیں کہ اس کے فیصلوں کی کیسی تشریح کی جا رہی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ’’بطور جج ہم صرف قانون کی حکمرانی اور آئین  کے مطابق کام کرتے ہیں۔‘

ایک نظر اس پر بھی

امت شاہ کے ذریعہ مدھیہ پردیش میں کی گئی تقریر میں موجود ’8 جھوٹ‘ سے دگ وجئے سنگھ نے اٹھایا پردہ!

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ روز مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ واقع کھلچی پور میں انتخابی تشہیر کے دوران ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا تھا۔ اس دوران کی گئی ان کی تقریر پر کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجئے سنگھ نے آج زوردار حملہ کیا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ...

ہیمنت سورین کو چچا کی آخری رسومات میں شرکت کی نہیں ملی اجازت، عدالت نے عبوری ضمانت دینے سے کیا انکار

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اپنے بڑے چچا راجہ رام سورین کی آخری رسومات اور شرادھ میں شامل نہیں ہو پائیں گے۔ پی ایم ایل اے کورٹ نے عبوری ضمانت سے متعلق ان کی عرضی کو نامنظور کر دیا ہے۔ ہیمنت سورین نے اپنے چچا کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لیے عدالت سے 13 دنوں کی ...

دو مراحل کی ووٹنگ کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار! تیجسوی یادو

  راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ہفتہ کو کہا کہ دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے تحت 19 اپریل اور 26 اپریل کو ووٹنگ کے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔

میرے خلاف بیان دینے والوں کے بی جے پی سے قریبی تعلقات!، ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوال کا جواب

اروند کیجریوال نے ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کیا ہے۔ وہ دہلی شراب پالیسی سے متعلق مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ کیجریوال نے عدالت عظمیٰ میں کہا ہے کہ جن چار گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر ای ڈی نے انہیں گرفتار کیا ہے ان کا ...

لوک سبھا انتخابات: بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر نہیں ملے، آگے بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے! اکھلیش یادو کا طنز

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مراحل میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹر مہینے ملے اور آئندہ مراحل میں اسے بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے! سماجوادی پارٹی سربراہ نے جمعہ کو ہونے والی دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے بعد ایک ...

سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کی درخواست ضمانت منظور، سزا منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

سابق رکن پارلیمنٹ اور دھننجے سنگھ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے لیکن عدالت نے ان کی سزا پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ لوک سبھا الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ ہائی کورٹ کی جسٹس سنجے کمار سنگھ کی سنگل بنچ نے ہفتہ کو یہ فیصلہ سنایا۔