ہیمنت سورین کو چچا کی آخری رسومات میں شرکت کی نہیں ملی اجازت، عدالت نے عبوری ضمانت دینے سے کیا انکار

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2024, 6:23 PM | ملکی خبریں |

رانچی، 27/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اپنے بڑے چچا راجہ رام سورین کی آخری رسومات اور شرادھ میں شامل نہیں ہو پائیں گے۔ پی ایم ایل اے کورٹ نے عبوری ضمانت سے متعلق ان کی عرضی کو نامنظور کر دیا ہے۔ ہیمنت سورین نے اپنے چچا کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لیے عدالت سے 13 دنوں کی عبوری ضمانت مانگی تھی، جس پر آج سماعت کرتے ہوئے عدالت نے انھیں ضمانت دینے سے منع کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ہیمنت سورین کے چچا اور جے ایم ایم چیف شیبو سورین کے بڑے بھائی راجہ رام سورین کا ہفتہ کی صبح رانچی واقع ان کی رہائش پر انتقال ہو گیا تھا۔ راجہ رام سورین طویل مدت سے بیمار تھے اور ان کی آخری رسومات غالباً رام گڑھ ضلع واقع ان کے آبائی گاؤں نیمرا میں ہوگی۔ اس وقت ہیمنت سورین اراضی گھوٹالہ معاملے میں جیل میں بند ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ وہ چچا کی آخری رسومات میں شامل ہوں۔

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے آج ہی عدالت میں عبوری ضمانت کے لیے عرضی داخل کی تھی جس میں کہا تھا کہ ان کے چچا راجہ رام سورین کا 27 اپریل کی صبح انتقال ہو گیا ہے۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھیں آخری رسومات اور شرادھ میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔ اس کے لیے انھوں نے 13 دنوں کی عبوری ضمانت کی اپیل کی تھی۔ حالانکہ عدالت نے اس عرضی کو منظور کرنے سے انکار کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں ...

کیا بی جے پی تیسرے مرحلے کو آخری مرحلہ سمجھ کر شکست قبول کرے گی؟اکھلیش یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منگل کو اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک طرف ایس پی لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کا منشور جاری کیا ہے تو ...

راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ (8 مئی) کو رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نریند مودی ...

بی جے پی ووٹ خریدنے کے لیے لوگوں کو 5000، 10000 اور 15000 روپے تک دے رہی؛ ممتا بنرجی کا سنگین الزام

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس چیف ممتا بنرجی نے بدھ کے روز بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو پیسے دے کر ان کے ووٹ خرید رہی ہے۔ ترنمول کانگریس امیدوار متالی باگ کی حمایت میں آرام باغ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے یہ ...