بنگلورو بند: لیکن انتشار کی کیفیت کئی تنظیمیں بنگلورو بند کی تائید سے دستبردار، 29ستمبر کو کرناٹک بند کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2023, 11:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 26/ستمبر (ایس او  نیوز/ایجنسی) کاویری سے تمل ناڈو کو پانی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے منگل کے روز بنگلورو بند منانے کیلئے کنڑانواز تنظیموں اور کسان یونینوں کی طرف سے دی گئی آواز پیر کے روز اس وقت انتشار کا شکار ہو گئی حب کنڑا چلولی لیڈر واٹال ناگرراج نے بنگلورو بند کی حمایت سے صاف انکار کرتے ہوئے جمعہ29ستمبرکو کرناٹک بند کا اعلان کیا۔

اس اعلان کے بعد کل تک جو 150سے زیادہ تنظیمیں بنگلور و بند کی حمایت میں تھیں ان میں سے اکثر نے بنگلورو بند کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے جمعہ کے بند کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تاہم بعض کسان تنظیموں اور سیاسی جماعتوں بالخصوص بی جے پی، جنتا دل(ایس) اور عام آدمی پارٹی کے علاوہ کسان لیڈر کربور شانتا کمار نے بنگلورو بند کے فیصلہ پر قائم رہنے کا فیصلہ لیا اور اس کیلئے ان کو تقریباً 50 تا 60 انجمنوں کا ساتھ مل گیا ہے جس کے سبب اندیشہ ہے کہ بنگلورو بند سے بڑی تعداد میں تنظیموں کے دستبردار ہوجانے کے باوجود بھی اس کا اثر رہے گا۔

نجی بس مالکوں، دکانداروں کی انجمنوں اور دیگر تنظیموں نے اس بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ کل تک بند کی حمایت میں اترنے والے اولا اور اوبر کیاب مالکوں نے بنگلورو بند کے دوران خدمات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔بند کے دوران ہوٹل مالکوں نے اخلاقی حمایت کااعلان کیا ہے۔ جبکہ آٹو رکشا یونینوں نے بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بی ایم ٹی سی ملازموں نے بھی بند کی اخلاقی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بنگلورو بند کی اجازت نہیں: پولیس کمشنر دفعہ 144نافذ: اس دوران بنگلورو سٹی پولیس کمشنر دیانند نے اعلان کیا ہے کہ بنگلورو بند زبردستی کروانے کی اجازت نہیں ہو گی اور نظم وضبط کی نگرانی کرنے کیلئے آج شام سے ہی بنگلورو بھر میں دفعہ 144کے تحت امتناعی احکامات نافذ کر دئیے گئے ہیں۔ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلیٰ پولیس عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد اعلان کیاکہ کل بند منانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ بند منانے کا اعلان کرنے والی تنظیموں کو اس بات سے آگاہ کروا دیا گیا ہے۔ کل اگر زبردستی بند کروانے کی کوشش کی گئی تو ایساکرنے والوں پر یقینا کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی انتظامات کیلئے شہر بھر میں افزود پولیس فورس تعینات رہے گی۔ 25ستمبر کی آدھی رات سے 26ستمبر کی آدھی رات تک امتناعی احکامات نافذ رہیں گے۔

29ستمبر کو کرناٹک بند:واٹال ناگراج: اس دوران کنڑا تنظیموں کے وفاق کنڑا اوکوٹا کا ایک اجلاس پیر کے روز کنڑا چلولی لیڈر واٹال ناگراج کی صدارت میں ہوا جس میں اتفاق رائے سے طے کیا گیا کہ کاویری معاملہ پر 29ستمبر بروز جمعہ کرناٹک بند منایا جائے گا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی انہوں نے کل کے بنگلورو بند کی تائید نہ کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ریاست کی معاشی حالت اتنی اچھی نہیں ہے کہ دو دو دن بند منایا جائے اس لئے کنڑا نواز تنظیموں نے صرف 29ستمبرکے بند کی تائید کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے مشورے کے بغیر یکطرفہ طور پر بنگلورو بند منانے کا اعلان کیا ہے کنڑا اوکوٹا اس کی تائید نہیں کرتا۔ ریاست بھر میں صرف ایک بند منانا ہی کافی ہے۔

اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل: چونکہ شہر کی مختلف تنظیموں نے کاویری آبی ذخائر سے تمل ناڈو کو پانی چھوڑنے کی مذمت کے لیے 26 ستمبر کو 'بنگلور بند' کا اعلان کیا ہے، اس لیے تمام اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ بنگلور شہر کے کالج طلباء کے مفاد میں، بنگلور سٹی کلکٹر ڈسٹرکٹ کے اے دیانند نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ کاویری پانی کے مسئلہ کو لے کر مختلف تنظیموں کی طرف سے بنگلور بند کی کال دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...