سنیل نائک بھٹکل پی ایل ڈی بینک کے صدر منتخب

Source: S.O. News Service | Published on 5th September 2023, 8:22 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 5/ ستمبر (ایس او نیوز) یہاں کے مشہور پی ایل ڈی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کے صدر کے طور پر سابق ایم ایل اے سنیل بی نائک اور نائب صدر کے طور پر سریش جٹّیا نائک بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔

 خیال رہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرس کے لئے 13 اگست کو انتخابات منعقد ہوئے تھے اور ووٹوں کی گنتی 27 اگست کو کی گئی تھی ۔ اس انتخاب میں سنیل بی نائک کی پوری ٹیم کو کامیابی ملی تھی اور ان کے مقابلے میں انتخاب لڑنے والے کسی بھی امیدوار کو جیت نہیں ملی تھی ۔

 اب جو بورڈ آف ڈائریکٹر کے صدر اور نائب صدر کا انتخاب ہوا ہے تو سنیل نائک کو پھر ایک بار صدر بنایا گیا ہے ۔ اس طرح مسلسل تیسرے بار وہ اس بینک کے صدر بننے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ 

انتخاب کے موقع پر کوآپریٹیو سوسائٹیز کے اسسٹنٹ رجسٹرار دفتر کے آفیسر بھاسکر نائک الیکشن کمیشن کے طور پر میٹنگ میں حاضر تھے ۔ اس کے علاوہ بینک کے جنرل منیجر رام پجاری، بینک کے ڈائریکٹرس موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...

گلف سے مزید بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں نمبرات کے ساتھ کامیابی کی خبریں

گریڈ 12 امتحان میں دبئی سے محمد سیف سلمان دامودی، کویت سے حنین ہاشم معلم اور مسقط سے یوشع عُمران سقاف اور سجا تسنیم سہیل ائیکری کی امتیازی نمبرات کے ساتھ نمایاں کامیابی کی خبر شائع ہونے کے بعد اب ابوظبی سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ابوظبی انڈین اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے فاطمہ ...

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم ...