بہت پھیکی نظر آ رہی ہے عید ، سڑکوں پر نہ نمازیوں کی بھیڑ نہ محلوں میں رونقیں

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2020, 7:56 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) دنیا کے بیشتر حصوں میں کل عید الفطر کاتہوار منایا گیا تھا لیکن ہندوستان سمیت دنیا کے کئی حصوں میں آج عید منائی جا رہی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن نے عید کے دن کی تمام رونقیں پھیکی کر دی ہیں۔ ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں نے عید گاہ اور مساجد میں نمازوں کا اہتمام نہیں کیا لیکن گھروں میں یا تو عید کی یا پھر چاشت کی نماز ادا کیں۔

ویسے تو رمضان کے پورے مہینے میں لوگ اپنے گھروں میں ہی رہے اور انتہائی حالات میں ہی گھر سےباہر گئے لیکن سب کو امید تھی کہ عیدسے پہلے اس وبا سے کچھ راحت مل جائےگی اور سماجی دوری کے کچھ ضوابط کے ساتھ عوام عید کی نماز ادا کر پائیں گے لیکن ایسا ممکن نہیں ہوا اور اس وقت ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں بہت تیزی سےاضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

غرباء اور مدارس اس موقع پر سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں کیونکہ ہر مسلمان عید کی نماز سے پہلے فطرے کی رقم ادا کرتا تھا اور ایک بڑی تعداد نماز کوجاتےہوئے مدارس کی یا تو پرچیاں کٹوا لیا کرتے تھے یا پھر راستے میں بیٹھےغربا کودے دیا کرتے تھے۔ اس مرتبہ فطرہ اور امداد لوگوں نے بہت منظم طریقہ سے دی ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں نرمی ہے اور دن میں لوگ ایک دوسرے کے گھر جا کر عید کی مبارکباد دے سکتے ہیں لیکن لوگ اس وبا کی وجہ سے خود احتیاط برت رہے ہیں۔ عید کی مبارکباد فون پر ہی دے رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شام تک کیا حالات رہتے ہیں۔لیکن یہ عید ایسی عید ہے جس میں نہ تو اجتماعی نماز کا ہی ثواب ہے اور نہ ہی سماجی رونقوں کے مزے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔