مینگلور سینٹ جیروسا اسکول تنازعہ : سی آر آئی نے کیا اسکول انتظامیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th February 2024, 8:44 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 18 فروری (ایس او نیوز) کانفرنس آف ریلیجیئس، انڈیا (سی آر آئی) نے 10 فروری کو اسکول میں  پیش آئے ہوئے افسوس ناک اور تکلیف دہ واقعات کے پس منظر میں سینٹ جیروسا انگلش ہائر پرائمری اسکول اور اس کی انتظامیہ کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ۔

     سی آر آئی نے کہا، "سینٹ جیروسا اسکول کو انگریزی کی ٹیچر کے خلاف بے بنیاد الزامات کا سامنا کرنا پڑا، جس سے اسکول کی کمیونٹی کے لیے ایک چیلنجنگ ماحول پیدا ہوا۔  سی آر آئی منگلورو یونٹ کسی بھی قسم کے غیر منصفانہ رویہ کی مذمت کرتا ہے اور سچائی اور انصاف کے لیے اسکول کے عزم کی حمایت کرتا ہے ۔"            کانفرنس آف ریلیجیئس، انڈیا کا کہنا ہے کہ "یہ واقعہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن آڈیو پیغامات کی گردش سے شروع ہوا، جس میں انگریزی کی ٹیچر پر توہین آمیز ریمارکس کرنے کا الزام لگایا گیا تھا ۔ اس کے جواب میں اسکول کی ہیڈ مسٹریس نے متعلقہ والدین کو منصفانہ انکوائری کی یقین دہانی کراتے ہوئے مکمل تحقیقات شروع کر دی تھی ۔         تاہم، 12 فروری کو صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب محکمہ تعلیم کے افسران نے اسکول کا دورہ کیا ۔ اس تعلق سے مناسب کارروائی کو نظر انداز کرتے ہوئے مقامی ایم ایل اے ویدا ویاس کامت نے جو کچھ کیا اس سے دشمنی اور تصادم کا ماحول پیدا ہوا، اور اس دباو کے نتیجے میں انگلش ٹیچر کو   معطل کر دیا گیا ۔

    سی آر آئی منگلورو یونٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے کی منصفانہ  تحقیقات کی ضرورت پر زور دیتا ہے ۔ اقلیتی محکمہ کے افسران، محکمہ اطفال، اور ویمنس کمیشن سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایم ایل اے کے ذریعہ لیڈی ٹیچرس اور بچوں کے ساتھ ہونے والے تکلیف دہ سلوک کی تحقیقات کریں ۔     سی آر آئی منگلورو یونٹ کا کہنا ہے کہ "وہ انگلش ٹیچر کے خلاف جھوٹے الزامات کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔ ایک استاد اور عورت کے طور پر اس کے وقار کا تحفظ کرنا اور انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانا ناگزیر ہے ۔ ایک منتخب نمائندے اور اس کے ساتھیوں کے ذریعہ استاد، طلباء اور خود اسکول کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر سی آر آئی گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے اور وہ سچائی، انصاف پسندی اور اقلیتوں، خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے اصولوں کی توثیق کرتے ہوئے سینٹ جیروسا اسکول کے اساتذہ اور انتظامیہ کے ساتھ  کھڑا ہے ۔

    آئی اے ایس آفیسر کے ذریعے تحقیقات :     سینٹ جیروسا اسکول میں حالیہ تنازعہ کے بعد انگریزی کی ٹیچر کو برخاست کرنے کے لیے اسکول کی ہیڈ مسٹریس پر دباؤ ڈالے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ۔ دکشن کنڑا ضلع انچارج وزیر اور وزیر صحت و خاندانی بہبود، دنیش گنڈو راؤ نے اس مسئلے کو حل کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تحقیقات محکمہ تعلیمات کے ایک آئی اے ایس آفیسر کے ذریعے کی جائے گی    ۔              مزید برآں، وزیر نے شکایات کو واپس لینے کے لیے دو ایم ایل ایز کی درخواستوں کے بارے میں اٹھائے گئے خدشات کو دور کیا۔ انہوں نے تصدیق کی، "شکایت درج کر لی گئی ہے، اور اب تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔ اگر ان کی طرف سے کوئی غلطی پائی گئی تو ان کے خلاف مناسب الزامات عائد کیے جائیں گے ۔ یہ کیس محض اس لئے واپس نہیں لیے جا سکتے کیونکہ وہ لوگ اس کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔"      وزیر موصوف نے ان اراکین اسمبلی کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو تقسیم کرنے کی کوششیں آئین کے خلاف ہیں، یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے ۔ پورا ملک اسے دیکھ رہا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔