دھرمستھلا میں ایس ایس ایل سی کی طالبہ نے کی خود کشی - دو ٹیچر گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th February 2024, 9:10 PM | ساحلی خبریں |

بیلتنگڈی 13 / فروری (ایس او نیوز) ایک پرائیویٹ اسکول میں زیر تعلیم ایس ایس ایل سی کی طالبہ نے زہر خورانی کے ذریعے خود کشی کر لی جس کے بعد اس انتہائی اقدام کا سبب بننے والے دو ٹیچروں کو دھرمستھلا پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ تریشا (16 سال) نامی طالبہ نے 7 فروری کو زہر کھایا تھا جس کے بعد اسے انتہائی نازک حالت میں پہلے منگلورو کےہاسپٹل میں اور پھر بعد میں بہتر علاج کے لئے بنگلورو کے وکٹوریہ ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا تھا ۔ مگر علاج کارگر نہ ہونے سے اس نے کل اسپتال میں ہی دم توڑ دیا۔

اس معاملے میں دھرمستھلا پولیس نے طالبہ کے اسکول میں ڈرائنگ ٹیچر اور پی ای ٹیچر کی خدمات انجام دینے والے روپیش اور سدانندا کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ ان ٹیچروں کے مسئلے پر ہی لڑکی نے خود کشی جیسا اقدام کیا ہے۔ ڈرائنگ ٹیچر روپیش کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس نے تریشا کے بارے میں ایک ہتک آمیز میسیج اسکول کے دوسرے طالب علم کو بھیجا تھا، جس کا پتہ چلنے کے بعد تریشا ذہنی طور پر بہت پریشان ہوگئی تھی ۔

دھرمستھلا پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔