تملناڈو میں بس اور کنٹرینر ٹرک کے درمیان بھیانک ٹکر، 20 کی موت 24 زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th February 2020, 1:03 PM | ملکی خبریں |

چینائی 20/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) ضلع تریپور کے اویناشی میں  بس اور کنٹینر ٹرک کے درمیان ہوئی بھیانک ٹکر میں 20 لوگوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ 24 لوگ شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعرات کی اولین ساعتوں میں  اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کنٹرینر ٹرک کا ایک پہیہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک بے قابو ہوکر تیز رفتاری کے ساتھ  کیرالہ کی سرکاری والوو بس سے ٹکراگیا۔ مرنے والوں میں چھ خواتین بھی شامل ہیں۔جبکہ  بس ڈرائیور اور کنڈکٹر دونوں بھی حادثے میں فوت ہوگئے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  بس بنگلورو سے تمل ناڈو ہوتے ہوئے ریاست کیرالہ کے کوچی جارہی تھی ، جمعرات صبح تمل ناڈو کے اویناشی۔ سیلم بائی پاس پر صبح قریب 3:25 کو  حادثے کا شکار ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ بس بنگلور کے شانتی نگر بس اسٹینڈ سے بدھ کی شام 8:15 بجے کوچی کے لئے نکلی تھی۔

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے تریپور کے ڈسٹرکٹ کلکٹر وجئے کارتیکیئن  نے بتایا کہ تباہ شدہ بس سے  تمام بیس لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور  تریپور سرکاری اسپتال کے  مردہ خانے میں منتقل کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بعض کی حالت نازک بنی ہوئی ہے، مگر ہم اُنہیں بہتر ٹریٹمنٹ دے کر بچانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔



ٹکر میں بس کے ایک حصہ کے چیتھڑے اُڑ گئے ہیں جس کی فوٹو سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔  بتایا گیا ہے کہ بس پر 48 مسافر سوار تھے اور جس وقت یہ حادثہ ہوا، سبھی مسافر گہری نیند میں تھے۔

کیرالہ کے ٹرانسپورٹ وزیر اے کے سسیندرن نے بتایا کہ  بس پر 48 مسافر سوار تھے جس میں سے 42 کیرالہ کے تھے جو ایرناکولم، پالکاڈ اور تھریسور جارہے تھے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی موصوف جائے وقوع کے لئے روانہ ہوگئے۔

بعض مرنے والوں کی شناخت بس ڈرائیور گیریس ، روسلے، ایگنی رفائل، کرن کمار، حنیش، سیوکمار، راجیش کے، نصیف  محمدعلی،  روشانا جوہن،ایشوریا،  جسمن شاجو اور  بائیجو کی حیثیت سے کی گئی ہے، کئی ایک کی شناخت  ہنوز ہونی باقی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔