جنوبی افریقہ کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کو روکنے کیلئے فوری کارروائی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th March 2024, 7:12 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 یروشلم ، 7/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی ) جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے غزہ میں بڑے پیمانے پر قحط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف اضافی ہنگامی اقدامات کا حکم دے جو اس کے مطابق پہلے سے قائم شدہ اقدامات کی خلاف ورزی ہے۔ اپنی درخواست میں جنوبی افریقہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کو بھوک کا سامنا ہے اور عدالت سے کہا کہ وہ تمام فریقین سے دشمنی ختم کرنے اور تمام اسیروں اور نظربندوں کو رہا کرنے کا حکم دے۔ جنوبی افریقہ کی صدارت نے خبردار کیا کہ غزہ کے لوگ انتظار نہیں کر سکتے۔ 

درخواست میں مزید کہا گیا کہ سب سے زیادہ قحط کا خطرہ اب ظاہر ہو چکا ہے لہٰذا آنے والے سانحہ  کو روکنے کیلئے فوری طور پر کارروائی کی ضرورت ہے۔ عدالت فوری طور پر اور مؤثر طریقے سے اس بات کو یقینی بنائے کہ نسل کشی کنونشن کے تحت اسے جو حقوق ملے ہیں ان کا تحفظ کیا جائے۔ 

جنوبی افریقہ نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ وہ اسرائیل کو حکم دے کہ وہ غزہ میں قحط اور غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر درکار بنیادی خدمات اور انسانی امداد کی فراہمی کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔ 

اس میں کہا گیا ہے کہ آئی سی جے کو صورتحال کی انتہائی عجلت کی وجہ سے سماعت کے نئے دور کا شیڈول بنائے بغیر یہ اقدامات کرنے چاہئیں۔ جنوری میں جب جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت میں اسرائیل پر ریاستی زیر سرپرستی نسل کشی کا الزام لگایا تھا تو عدالت نے اسرائیل کو حکم دیا تھا کہ وہ کسی بھی ایسی کارروائی سے باز رہے جو اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کے تحت آسکے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی فوجیں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی کوئی کارروائی نہ کریں ۔ 

 فروری میں، جنوبی افریقہ نے آئی سی جے میں فوری درخواست دائر کی تھی کہ اس پر غور کیا جائے کہ آیا رفح کو نشانہ بنانے والی اسرائیل کی فوجی کارروائیاں عدالت کے ۲۶؍جنوری کو دیئے گئے عارضی احکامات کی خلاف ورزی کرتی ہیںیا نہیں۔ 

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پٹی میں بغیر کارروائی کے بڑے پیمانے پر قحط تقریباً ناگزیر ہے۔ خیال رہے کہ اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجہ میں کم از کم ۳۰؍ہزار ۷۱۷؍ فلسطینی ہلاک اور۷۲؍ ہزار ۱۵۶؍ زخمی ہو چکے ہیں جن میں خواتین و اطفال کی تعداد زیادہ ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔