’لاک ڈاؤن اور معاشرتی فاصلے ہندوستانی سماج پر اثر انداز ہوں گے‘

Source: S.O. News Service | Published on 29th March 2020, 10:34 PM | ملکی خبریں |

کھڑگ پور،29؍مارچ (ایس او نیوز؍یو این آئی) کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں سفر پر پابندی، لاک ڈاؤن اور معاشرتی فاصلے پر آئی آئی ٹی کھڑگ پور نے ایک مطالعہ کیا ہے جس میں انہوں نے پایا ہے کہ اس کی وجہ سے ہندوستانی سماج و معاشرے پر کیا اثرات پڑنے والے ہیں۔ آئی آئی ٹی کھڑگ پور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس مطالعے میں لاک ڈاؤن کی صورت میں لوگوں کی تیاری، ان کے طرز عمل اور سفری پابندیوں اور معاشرتی فاصلے کے اثرات کا جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ مطالعہ آئی آئی ٹی کھڑگ پور نبیر اور چترا گپتا اسکول آف انفراسٹرکچر ڈیزائن اینڈ مینجمنٹ محکمہ سول انجینئرنگ کے ریسرچ اسکالروں نے پروفیسر بھرگب میترا کی زیر سرپرستی میں کیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم میں ڈاکٹر سوربھ ڈنڈاپٹ، ڈاکٹر کنجل بھٹاچاریہ، انم سائی کرن اور کوسوبھ سیسدار شامل ہیں۔ محققین نے 22 مارچ سے28 ریاستوں اور 4 مرکزی علاقوں کے 400 سے زیادہ شہروں کا احاطہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ریسرچ سےمستقبل کے کسی بھی واقعات کا مقابلہ کرنے کے لئے ممکنہ اسٹریٹجک پر مبنی پالیسی مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔

اس مطالعے کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم سے کم کرنے کے لئے سفر اور معاشرتی فاصلے کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ یہ اقدامات کتنے مفید ہیں۔ لاک ڈاؤن کی ضرورت کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے پروفیسرمیترا نے کہا کہ یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد 20 فیصد لوگوں نے موجودہ شہروں کو چھوڑنے کی کوشش کی ہے۔

میترا نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے دوسرے مقامات پر کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کے خطرہ بڑھ گیا تھا۔انہوں نے مرکزی حکومت کے ذریعہ جنتا کرفیو اور پھر اس کے بعد ملک کی دیگر ریاستوں کے ذریعہ لاک ڈاؤن اور بعد میں وزیرا عظم کے ذریعہ ملک بھر میں 21 دنوں کے لئے لاک ڈائون نافذ کیے جانے کو جائز ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے کے لئے یہ نا گزیر اقدامات ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاہم یہ بات خوش آئند بات ہے کہ گھر سے کام کرنے والوں کی تعداد میں 40فیصد سے بڑھ کر 75فیصد ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی بڑی آبادی کورونا وائرس کے خطرات سے آگاہ ہیں اور اس کی روک تھام کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات کو صحیح ٹھہرارہے ہیں۔

محقق ڈاکٹر سوربھ ڈنڈاپت نے کہا کہ 22مارچ کو جنتا کرفیوکے مثبت اثرات پڑے ہیں لاک ڈائون کے نفاذ اور اس کی تیاریوں کے لئے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں میں عوامی ٹرانسپورٹ سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا ہوئی ہے کہ اس سے خطرات بڑھ سکتے ہیں اور حکومتوں کی طرف سے چلائی جانے والی سخت مہمات اور میڈیا کے ذریعہ کوویڈ 19 کے وسیع کوریج کی وجہ سے بھی لوگوں میں آگاہی پیدا ہوئی ہے۔

ڈنڈا پت نے کہا کہ 17مارچ تک کورونا وائرس کے خطرات سے متعلق لوگوں میں آگاہی نہیں تھی، 60 فیصد آبادی طویل سفر کرنے، معاشرتی دوری اور تعطیل پر نہیں جانے پر غور کر رہی تھی مگر 22 مارچ کے بعد 75 فیصد آبادی کورونا وائرس کے خطرات سے آگاہ ہوئی ہے ۔

ایک اور محقق ڈاکٹر کنجل بھٹاچاریہ نے کہا کہ اگرچہ یہ مثبت رویہ کی نشاندہی کرتا ہے، تاہم اب بھی بڑی آبادی سفر کرنے پر غور کر رہی ہے اس سے وائرس کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ٹیم کے شرکا نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے متعلق مزید بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ نافذ کیے لاک ڈاؤن پر ایک بڑا حلقہ غیر مطمئن ہے۔ اس نئے صورتحال میں شہریوں کے تاثرات اور ان کے رد عمل کو سمجھنے اور مزید معلومات جمع کرکے مستقبل کی تیاریوں کے لئے حکومت کے لئے معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔