امیٹھی میرا خاندان ہے، یہاں ترقی کی رفتار تیز تر ہوگی: اسمرتی ایرانی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2019, 11:44 AM | ملکی خبریں |

امیٹھی24/جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مقامی رہنما اسمرتی ایرانی نے اتوار کو اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی کے دورے کے دوسرے دن حکام سے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کا فائدہ سماج کے آخری شخص تک پوری ایمانداری سے پہنچنا چاہئے اور اس میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی ناقابل معافی ہوگی۔ اسمرتی ایرانی یہاں کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ضلع مجسٹریٹ سمیت تمام ضلع سطح کے محکمہ جاتی افسران کے ساتھ ملاقات کر رہی تھیں۔ انہوں نے  آیوشمان بھارت مشن جیسی اسکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کا فائدہ پوری ایمانداری اور وقت سے ملنا چاہئے۔ ممبر پارلیمنٹ نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کسان سمان منصوبہ، وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم کی ترقی کی معلومات لی اور حکام کو ہدایت دی کہ کام وقت رہتے پورے کئے جائیں۔ انہوں نے آوارہ جانوروں سے کسانوں کو ہو ر ہے مسئلہ کے بارے میں معلومات لی اور اس سے کسانوں کو اس سے تلافی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات میں تیزی لانے کو کہا۔ انہوں نے حکام سے سخت الفاظ میں کہا کہ کاغذی خانہ پری کرنا بھول جائیں، عوامی مسائل کا تصفیہ ایک ہفتے کے اندر کرنا ہوگا۔ ایرانی نے خواتین تحفظ اور قانون کے نظام میں جامع بہتری کی ہدایت افسران کو دیئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...