سرسی میں سرکل پولس انسپکٹر پر بے عزتی کرنے اور گالی گلوچ کرنے کا الزام عائد کرنے کے بعد ایک پولس اہلکار لاپتہ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd March 2024, 10:52 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :2مارچ؍   (ایس اؤ نیوز )سرکل پولس انسپکٹر ششی کانت ورما پر الزام ہے کہ انہوں نے پولس تھانہ کے اہلکار   رائٹر جگدیش کی بے عزتی کی اُس  کے ساتھ گالی گلوچ کیا ، جس کے بعد کہا جارہا ہے کہ اسی بات سے پریشان رائٹر جگدیش نے آئی جی اور ضلع کے اعلیٰ پولس افسران کو خط لکھ کر خودکشی کی اجازت دینے کی بات کہی اور پھر لاپتہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق سرسی سی پی آئی ششی کانت ورما  نے جمعہ کو بنواسی پولس تھانہ کا دورہ کیاتھا۔ گرچہ انہیں صبح 9بجے تھانہ پہنچنا تھا لیکن وہ ایک گھنٹہ دیری سے بنواسی پولس تھانہ پہنچے تھے۔ اُس وقت  بنواسی پولس تھانہ کاایک پی ایس آئی چھٹی پر   تھا جبکہ دوسرا  پی ایس آئی تھانہ میں ہی  موجود تھا۔  رپورٹ کے مطابق جب سی پی آئی ، بنواسی پولس تھانہ پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر دینےکے دوران ٹھیک طرح سےکمانڈ نہ دئیے جانےکی بات کرتے ہوئے  سی پی آئی نے بنواسی پولس تھانہ عملہ کے ساتھ  گالی گلوچ  کی۔

بنواسی  پولس تھانہ میں  رائٹر جگدیش نامی  ایک پولس اہلکار بھی  ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سی پی آئی نے  اس کے ساتھ  بھی گارڈ آف آنر ٹھیک طرح سے نہ  دینے  پر بے تحاشہ گالی گلوچ  کی اور اُس کی بے عزتی کی۔ کہا جارہا ہے کہ واقعہ سے پریشان رائٹر جگدیش نے پولس ڈی آئی جی اور ضلع پولس اعلیٰ افسران کو مخاطب کرتےہوئے خط کے ذریعے بنواسی پولس تھانہ میں  ہوئے واقعے کی  تحریر کے ذریعے جانکاری دی ۔ پتہ چلا ہے کہ  خط میں سی پی آئی کی گالی گلوچ کا بھی  تذکرہ کیا ہے اور پھر   رائٹر جگدیش  نے اپنے خط میں  خود کشی کی اجازت  دینے کی مانگ  کی ، اُس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگیا ہے۔کمٹہ سمیت مختلف جگہوں پر  رائٹر جگدیش کی تلاش جاری ہے ۔ اس سلسلےمیں وضاحت کے لئے ضلع کے  اعلیٰ پولس افسران  سے موبائیل پر  رابطہ کرنےکی کوشش کی گئی لیکن کوئی بات نہیں ہوپائی ۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔