سرسی :  کانگریس نے اتی کرم داروں کا ساتھ نہیں دیا - بی جے پی کا الزام 

Source: S.O. News Service | Published on 6th April 2024, 1:08 PM | ساحلی خبریں |

سرسی،  6 / اپریل (ایس او نیوز) بی جے پی میڈیا سیل کے ضلع ترجمان سدانند بھٹ نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب پارلیمانی الیکشن کے موقع پر جنگلاتی زمین کے اتی کرم داروں کے ساتھ کھڑے رہنے کی بات کرنے والی کانگریس کو بتانا چاہیے کہ اپنے دور اقتدار میں اتی کرم داروں کے حق میں کیا کام کیا ہے ۔
    
شہر کے دین دیال ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھٹ نے کہا کہ اتر کنڑا ضلع میں جنگلاتی زمین کے اتی کرم داروں کو سنگین مسائل درپیش ہیں ۔ وہ لوگ ریاست میں مسلسل جد و جہد کرتے آئے ہیں ۔ کانگریس کو واضح کرنا چاہیے کہ اس نے ان اتی کرم داروں کے مسائل حل کرنے کے لئے کیا کچھ کیا ہے ۔ 
    
سدانند بھٹ نے کہا کہ کانگریس نے اتی کرم داروں کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے اور اب پارلیمانی الیکشن کے موقع پر صرف کھوکھلے وعدے کر رہی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔