بھٹکل شرالی نیشنل ہائی وے پر بس بائک پر چڑھ گئی؛ بائک سوار کی موقع پر موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st May 2017, 3:09 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 30/ اپریل (ایس او نیوز) تعلقہ کے شرالی نیشنل ہائی وے پر پیش آئے ایک دردناک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت ہوناور تعلقہ کے منکی میں رہنے والے سنتوش اچاری (34) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ہوناور تعلقہ کے کرکی میں واقع KDCC بینک میں کلرک کی ملازمت کرنے والا سنتوش، آج اتوار کو چھٹی ہونے کی بناء پر بھٹکل میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لئے آیا تھا، رات قریب نو بجے اپنی بائک پر سوار وہ واپس منکی  جارہا تھا کہ شرالی نیشنل ہائی وے پر غالباً کسی سواری کو اوورٹیک کرنے کے دوران تیز رفتار بس اس کی بائک سے ٹکراگئی۔ ٹکر لگتے ہی سنتوش بس کے ایک پہئے کی زد میں آگیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ سنتوش حالانکہ ہیلمٹ میں تھا، مگر جیسے ہی بس کا ایک پہیہ ہیلمٹ پر چڑھا، ہیلمٹ بھی تکڑے ٹکڑے ہوگیا اور سنتوش نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ بس بنگلور سے مرڈیشور میں تفریح کے لئے آئی تھی اور رات قریب نو بجے بس مرڈیشور سے بھٹکل اور مینگلور ہوتے ہوئے بنگلور جانے کے لئے نکلی تھی، جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے فوری بعد جائے وقوع پر لوگ کثیر تعداد میں جمع ہوگئے، خبر ملتے ہی پولس بھی موقع پر پہنچ گئی اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد عوام کی مدد سے لاش کو بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔

بھٹکل مضافاتی پولس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے بس کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات میں بھٹکل کے مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر78 فیصد سے بھی زائد پولنگ؛ تنظیم نے کی فیڈریشن اور اسپورٹس سینٹروں کے نوجوانوں کی ستائش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اُترکنڑا حلقہ کے بھٹکل میں مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر 78 فیصد سے بھی زائد ووٹنگ کرانے میں کامیاب ہونے پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و  تنظیم نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوانوں اور شہر کے مختلف اسپورٹس سینٹروں اور دیگر اداروں کے ...

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...

مہاراشٹر غداروں کو کبھی معاف نہیں کرتا، ادھوٹھاکرے کا ایکناتھ شندے گروپ پر سخت حملہ

ملک میں لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔ پانچویں مرحلے کے تحت 20 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا توڑنے والوں کے ساتھ بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ...

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...

گلف سے مزید بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں نمبرات کے ساتھ کامیابی کی خبریں

گریڈ 12 امتحان میں دبئی سے محمد سیف سلمان دامودی، کویت سے حنین ہاشم معلم اور مسقط سے یوشع عُمران سقاف اور سجا تسنیم سہیل ائیکری کی امتیازی نمبرات کے ساتھ نمایاں کامیابی کی خبر شائع ہونے کے بعد اب ابوظبی سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ابوظبی انڈین اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے فاطمہ ...

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...