پارلیمانی انتخابات کے موقع پر کانگریس علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے ساتھ ہوئی ناانصافیوں پر توجہ مرکوز کروائیگی: وزیر کرناٹک شرن پرکاش پاٹل کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 5th October 2023, 1:52 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ ، 5/اکتوبر(ایم اے حکیم شاکر/ایس او نیوز)  وزیر میڈیکل ایجوکیشن کرناٹک و نائب صدر کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے گلبرگہ میں ایک صحافتی کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پارلیمانی انتخابات کے موقع پر کانگریس ریاست کرناٹک کے علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے ساتھ ہوئی ناانصافیوں پر تتوجہ ہ مرکوز کروائیگی۔ انھوں نے کہا کہ گلبرگہ کے عوام طویل عرصہ سے گلبرگہ میں ریلوے ڈویژن کے قیام کا مطالبہ کرتے آئے ہیں کیوں کہ ریلوے ڈویژن کے قیام سے یہاں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ٹرینوں کی آمد و رفت والی سہولت مہیا ہوسکے گی۔چنانچہ حکومت کرناٹک نے کافی عرصہ قبل گلبرگہ میں ریلوے ڈویژن کے قیام کی تکمیل کے لئے 40ایکڑ اہم اراضی بھی الاٹ کردی ہے۔ ڈاکٹر شرن پرکاش نے کہا کہ مسٹر ملیکارجن کھرگے جو راجیہ سبھا میں قائید اپوزیشن ہیں انھوں نے ہی گلبرگہ میں ریلوے ڈویژن کے قیام کی منظوری دلائی تھی اور پھر جب وہ وزیر ریلوے تھے تو اس وقت انھوں نے ریلوے بجٹ میں اس کا اعلان بھی کردیا تھا۔ لیکن  بعد میں مرکز میں این ڈی اے کی سرکار اقتدر پر آئی تو اس حکومت نے اس معاملہ کو سرد خانہ میں ڈال دیا۔

    مذکورہ بالا معاملہ کے علاوہ اضلاع گلبرگہ،یادگیر اور رائچور کے عوام طویل عرصہ سے مطالبہ کرتے آرہے ہیں کہ گلبرگہ تا بنگلور ایک راست ٹرین بھی شروع کی جائے۔ کئی ایک تنظیموں نے اس معاملہ کو لیکر احتجاجی مظاہرے کئے اور اور سوشئیل میڈیا پر بھی اس مطالبہ کی مہم چلائی جاتی رہی۔ ڈاکٹر مہلیکارجن کھرگے، رکن پارلیمینٹ گلبرگہ ڈاکٹر امیش جادھو اور رکن پارلیمینٹ رائیچور راجہ امریشور نائیک نے بھی اس معاملہ میں مرکزی وزیر ریلوے کو خطوط روانہ کرتے ہوئے بار بار گلبرگہ ریلوے اسٹیشن سے بنگلور کے لئے ایک راست ٹرین چلانے کا مطالبہ کیا۔ لیکن آج تک بھی اس معاملہ میں کوئی قدم نہیں اٹھا یا گیا ہے۔

    وزیر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر شرنپرکاش پاٹل نے کہا کہ ضلع رائیچور کے عوام طویل عرصہ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ رائیچور میں آل انڈیا انسٹٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس کی ایک شاخ AIIMSکا قیام عمل میں لایا جائے۔ اس ضمن میں ایک عوامی نمائیندوں کے ایک وفد نے حال ہی میں ن کی قیادت میں مرکزی وزیر صحت سے ملاقات کی اور انھیں بتایا کہ مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کے لئے AIIMSکے قیام کی منظوری دی ہے لیکن تین ریاستوں کو اس کی منظوری نہیں ملی ہے جن میں ریاست کرناٹک بھی شامل ہے۔ اس وفد نے اصرار کیا کہ AIIMSکا قیام رایچور میں عمل میں لایا جائے۔اس مطالبہ کے جواب میں مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ جب مرکزی حکومت مزید تین ریاستوں میں AIIMSکے قیام کی منظوری دے گی تو اس وقت حکومت کرناٹک سے بھی مشورہ کریگی۔ لیکن اس معاملہ میں مرکزی حکومت کی جانب سے اب تک بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے کہا کہ چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدرامیا عنقریب اس معاملہ میں مرکزی حکومت کو ایک مکتوب روانہ کرنے والے ہیں۔ ڈاکٹر شرن پرکاش نے کہا کہ عام لوگوں کے یہ مسائیل ہیں اور جن کے سبب مرکزکی بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کے تعلق سے عوامی رائے موافقت میں نہیں ہے۔ کانگریس پارٹی اس طرح کے سارے مسائیل اور مطالبات کو پارلیمانی انتخابات کے موقع پر اپنی انتخابی مہم میں شامل کریگی۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔