شاہین باغ: مظاہرین اور مذاکرات کاروں کی بات چیت بے نتیجہ،شہریت قانون واپس لینے تک ڈٹے رہنے کا عزم

Source: S.O. News Service | Published on 20th February 2020, 11:26 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی) شاہین باغ میں گزشتہ68 دنوں سے شہریت ترمیمی قانون، این آر سی و این پی آر کے خلاف جاری عالمی شہرت حاصل کر چکے دھرنا و مظاہرہ میں 19فروری کا دن بہت خاص رہا کیونکہ سپریم کورٹ کے ذریعہ مقرر کردہ مذاکرہ کار سنجے ہیگڈے اور سادھنا رام چندرن بات چیت کرنے پہنچے- سب سے پہلے وکیل سنجے ہیگڈے نے سپریم کورٹ کے حکم کو انگریزی میں پڑھ کر مظاہرین کو سنایا اور اس کے بعد وکیل سادھنا رام چندرن نے اس کا ہندی میں مطلب اختصار کے ساتھ سمجھایا- سادھنا نے لوگوں سے کہا کہ سپریم کورٹ نے سب سے بڑی جو بات کہی ہے وہ یہ ہے کہ مظاہرہ کرنا ان کا حق ہے اور یہ حق ان سے چھینا نہیں جائے گا- لیکن ساتھ ہی سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ سڑک بند ہونے سے جو پریشانیاں دوسرے لوگوں کو ہو رہی ہیں، اس کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے تاکہ دوسروں کے حقوق بھی نہ چھینے جا سکیں -سادھنا رام چندرن نے لوگوں سے بات چیت کا سلسلہ شروع کرنے سے پہلے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہر طرح کی بات کرنے کے لیے تیار ہیں اور بات چیت سے ہی ہم ایسا حل نکالیں گے جو دنیا کے لیے مثال بنے گا- انھوں نے مزید کہا کہ مظاہرین کے ساتھ ان کی جو بات چیت ہوگی اس میں میڈیا کے لوگ موجود نہ ہوں - لیکن مظاہرہ میں شامل کئی لوگوں نے اس بات پر اعتراض کیا اور کہا کہ وہ میڈیا کے سامنے بات چیت کرنا چاہتے ہیں - پھر یہ یقین دلائے جانے کے بعد کہ میڈیا کو وہ بعد میں تفصیل بتا دیں گی، میڈیا اہلکاروں کو اس ٹینٹ سے دور کر دیا گیا جہاں خواتین بڑی تعداد میں موجود تھیں -بعد ازاں مذاکرہ کاروں نے مظاہرین سے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا- وہاں موجود شاہین باغ کی ایک ”دادی“نے اپنی بات سادھنا رام چندرن کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے حق کی لڑائی لڑتے ہوئے صرف ایک روڈ بند کیا ہے- باقی روڈ پولیس والوں نے بند کئے ہیں، تو ان سے سوال کیوں نہیں کیا جاتا؟ایک دیگر خاتون نے کہا کہ ہم یہاں آئین کی حفاظت کے لیے بیٹھے ہیں اور جب تک سی اے اے واپس نہیں لے لیا جاتا، ہم اپنا مظاہرہ ختم نہیں کریں گے- مظاہرین بار بار پی ایم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے اور عوام کے مسائل سے منھ پھیرنے کی بات سنجے ہیگڈے اور سادھنا رام چندرن سے کہتے ہوئے نظر آئے- مظاہرہ میں شامل ایک شخص نے جامعہ کے طلبا کے خلاف دہلی پولیس کی کارروائی اور جامعہ و شاہین باغ مظاہرہ میں ہوئی فائرنگ کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ان سب کے خلاف اب تک کوئی کارروائی کیوں نہیں ہوئی- مظاہرہ میں شامل ایک خاتون نے کہا کہ ہم نے جب انگریزوں کو نکال باہر کیا تو پھر یہ (مودی- شاہ) کون ہیں، ہم انھیں بھی اقتدار سے باہر کا راستہ دکھائیں گے- ایک بزرگ خاتون نے سادھنا رام چندرن سے کہا کہ ”روڈ بلاک ہونا اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے جتنا بڑا مسئلہ سی اے اے نافذ ہونے کے بعد ہم لوگوں کے سامنے کھڑا ہو گیا ہے-“مظاہرہ میں شامل ایک خاتون نے مذاکرہ کاروں کے سامنے مظاہرین کے مسائل رکھے اور کہا کہ جس مشکل حالات میں خواتین یہاں بیٹھی ہیں، اس کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے- لیکن سبھی خواتین اپنے حق کی لڑائی لڑ رہی ہیں اور وہ پیچھے ہٹنے والی نہیں - ایک خاتون نے کہا کہ ہم یہاں سرد راتوں میں بیٹھے رہے، کوئی سننے نہیں آیا ہے- دو مہینے سے گھر چھوڑ کر بچوں کے ساتھ عورتیں ہر وقت بیٹھی رہتی ہیں، لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں - اب کوشش ہو رہی ہے کہ اس مظاہرہ کو ختم کیا جائے تاکہ شاہین باغ کی طرح دوسری ریاستوں میں جو مظاہرے شروع ہوئے ہیں، انھیں بھی ختم کیا جا سکے- لیکن ہم اس وقت تک نہیں ہٹیں گے جب تک مودی حکومت سی اے اے واپس لینے کا وعدہ نہ کرے-

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...