بابری مسجد کیس سے وابستہ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شکیل احمد سید کا انتقال

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2020, 11:07 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ میں بابری مسجد معاملے کے اہم وکیل شکیل احمد سید کا انتقال ہو گیا۔ ان کا انتقال ملک و ملت کیلئے ایک ایسا خسارہ ہے جس کی تلافی آسان نہیں ہے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 67؍ سال تھی۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور چار بیٹےہیں۔ تدفین  بدھ کو  دوپہر میں 12؍ بجے ،دہلی گیٹ قبرستان میں کی گئی۔مرحوم گزشتہ20؍ دنوں سےگڑگاؤں کے  میدانتا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کے انتقال کی خبر سے ان کے چاہنے والوں میں غم کی ایک شدید لہر دوڑ گئی۔

 ان کے صاحبزادے سید سعود احمد نے مرحوم کے چاہنے والوں سے گزارش کی ہے کہ لوگ کووڈ۔19؍ سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور گھروں ہی میں رہ کرمرحوم کیلئے مغفرت کی دعائیں کریں۔ تدفین سے قبل ان کا جنازہ جمعیۃعلمائے ہند کے ہیڈ کوارٹرز لے جایا گیا۔اس کے بعد دہلی گیٹ کے قبرستا ن میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔

 شکیل احمدسید ایک نیک دل انسان اور نامور وکیل تھے۔ وہ۴۰؍ سال سے زیادہ عرصے تک غریب اور دبے کچلے  طبقے اور اقلیتی برادری کو قانونی اور آئینی حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔ایک سیکولر مسلمان ہونے کے ناطے وہ تمام مذاہب اور برادریوں کے افراد کے تنازعات کو حل کرنے میں  قانونی مد د کرتے رہے۔ جمعیۃ علمائے ہند سمیت ملک کی ممتاز تنظیموں سے وہ  جڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے ہمیشہ وقف املاک کے تحفظ اور بہتری کے لئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کبھی بھی وقف کے خلاف مقدمہ کی پیروی قبول  نہیں کی۔ انہوں نےاپنی وکالت کا آغاز نے لکھنو سے کیا تھا جبکہ دہلی میں  اپنے پیشہ وکالت میں خوب اپنا نام روشن کیا۔ان کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

 مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے صدر (وائس چانسلر) پروفیسر اخترالواسع نے ان کی خدمات کو یادکرتے ہوئے کہا کہ ’’ ایڈوکیٹ شکیل احمد سید نے ملت سےمتعلق مقدمات کی پیروی ہمیشہ اخلاص اور جی جان کے ساتھ کی اور اپنے شاگردوں اور تربیت یافتگان کی ایک بڑی تعداد چھوڑی ہے۔‘‘درگاہ شیخ سلیم چشتی ؒ، فتح پور سیکری کے سجادہ نشین پیر زادہ عیاض الدین چشتی عرف رئیس میاں نے ان کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے گہرے رنج کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان سے ایک نامور ایڈوکیٹ رخصت ہوگیا ہے جو ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

 شکیل احمد سید کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃ علما ء ہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری اور جنرل سیکریٹری مولانا محمود مدنی نے بھی گہرے رنج والم کا اظہار کیا ہے۔مرحوم1982ءسے سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ تھے۔ ساتھ ہی1984ء سے جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کے مدعو خصوصی اور دسمبر1999ء سے زندگی کے آخری لمحے تک اس کے مستقل رکن رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔