آج سے سکینڈ پی یو سی کے امتحانات کا ہواآغاز؛ بھٹکل میں چار امتحانی مراکز؛ پہلے دن 19 طلبہ غیر حاضر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st March 2024, 9:14 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  یکم مارچ (ایس او نیوز) آج جمعہ سے  پوری ریاست کرناٹک میں سکینڈ پی یو سی کے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ بھٹکل میں چار مراکز میں  منعقدہ امتحانات میں آج پہلے دن کنڑا اور عربی کا پیپر تھا اور اس کے لئے   1028 طلبہ کو  پرچہ لکھنا تھا ، 19 طلبہ غیر حاضر رہے۔

ضلع اُترکنڑا میں آج پہلے دن 9672 طلبہ کو اپنا پہلا پرچہ لکھنا تھا ،  9472 حاضررہے ، اس طرح پورے ضلع میں جملہ 200 طلبہ پہلے دن کے امتحان میں شریک نہیں ہوسکے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بھٹکل میں  انجمن پی یو کالج سینٹر  میں پہلے دن  237 طلبہ میں  236 حاضر رہے، ایک کی غیر حاضری ریکارڈ کی گئی۔ جنتاودیالیہ  پی یو سی کالج شرالی میں310 میں 306 طلبہ حاضررہے۔ نیوانگلش پی یو  کالج میں297 میں 288 حاضر رہے، جبکہ آر این شٹی مرڈیشور کالج میں  184 میں 179 حاضر رہے۔ اس طرح بھٹکل کے چار مراکز میں جملہ 1028 میں  طلبہ میں سے 1009 طلبہ  نے اپنا پہلا پرچہ لکھا۔

یاد رہے کہ  امتحانی مراکز کے  200  میٹر حدود تک دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کئے گئے ہیں،  اس حدود میں کسی بھی زیراکس دکان کو  کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔ تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔  اور   طلبہ کے ساتھ ساتھ  امتحانی مرکز سے متعلقہ افسران اور  اہلکاروں وغیرہ کوبھی ا سمارٹ واچ اور موبائل فون سمیت کسی بھی قسم کی الیکٹرانک اشیاء اپنے ساتھ امتحان گاہ میں نہ لے  جانے  کی اجازت نہیں تھی۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تمام مراکز پر ہیلتھ اہلکاران کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔