دہلی حکومت نے یکم نومبر سے سبھی اسکول کھولنے کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 27th October 2021, 11:56 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا ہے کہ دہلی میں سبھی کلاسوں کے لیے یکم نومبر سے اسکولوں کو کھولا جائے گا اور چھٹ پوجا کے انعقاد کی اجازت بھی دے دی گئی ہے منیش سسودیا نے ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں دہلی کے پرائیوٹ اور سرکاری اسکولوں کو تمام کلاسوں کے لئے یکم نومبر سے کچھ شرائط کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

منیش سسودیا نے کہا کہ اسکولوں کو آن لائن تعلیم کے انتظامات کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔ کوئی بھی اسکول بچوں کو زبردستی آنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ اسکول اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ کلاس میں طلباء کی تعداد 50 فیصد سے زیادہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس یہاں کنٹرول میں ہے، اس لیے اسکولوں کو کھولنے کے ساتھ ساتھ کورونا رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے چھٹ پوجا کی بھی اجازت دی جائے گی۔

منیش سسودیا نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ مقامات پر کورونا ضابطوں پر عمل کر تے ہوئے چھٹ منائی جائے گی۔ محدود تعداد میں لوگوں کو شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ چھٹ ایک بہت اہم تہوار ہے، اسے بہت اچھی طرح اور احتیاط سے منائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...

الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی کوڈ آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا! ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے والے بی جے پی لیڈروں کے معاملہ میں الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا ہے۔

امت شاہ کو بھی پی ایم مودی کی طرح ہی جھوٹ پھیلانے کی بیماری لگ گئی ہے: جے رام رمیش

لوک سبھا انتخابات کے لیے جاری تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کرناٹک میں ریزرویشن کا معاملہ ایک بار پھر گرما گیا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ریزرویشن کے تعلق سے وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی پی ...