شاردا چٹ فنڈ کیس: کلکتہ ہائی کورٹ نے مسترد کی سی بی آئی کی عرضی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th June 2019, 11:31 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ،18/جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے کی جانچ کر رہی سی بی آئی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ نے فوری سماعت کے لئے سی بی آئی کی جانب سے داخل کی گئی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔سی بی آئی نے کولکاتہ کے پولیس کمشنر رہے راجیو کمار کے معاملے میں فوری سماعت کی مانگ کی تھی۔کورٹ نے کہا کہ اس معاملے کی سماعت مقرر تاریخ یعنی 2 جولائی ہوگی۔مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے سات جون کو سابق کولکاتہ پولیس کمشنر راجیو کمار سے کروڑوں روپے کے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے میں چار گھنٹے سے زیادہ وقت تک پوچھ گچھ کی تھی۔ریاستی پولیس محکمہ کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی قیادت کر چکے راجیو کمار سی جی او کمپلیکس میں واقع مرکزی ایجنسی کے کولکاتہ دفتر میں صبح تقریباََ10.30 بجے پہنچے،وہ ایجنسی کے دفتر سے دوپہر بعد قریب 3 بجے نکلے۔اس سے پہلے سی بی آئی نے سینئر افسر سے معاملے میں فروری میں شیلانگ میں پوچھ گچھ کی تھی۔یہ پوچھ گچھ سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت ہوئی تھی۔سپریم کورٹ نے حال میں افسر سے جانچ ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا۔حال فی الحال میں انہیں سی بی آئی کی طرف سے کئی بار طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ چھٹی پر ہونے کی بات کہہ کر پیش ہونے سے مکر جاتے تھے۔ایجنسی ذرائع کے مطابق پوچھ گچھ کے پورے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی ہے اور کمار کے بیانات کا ملاپ بنگال کے ایک اور آئی پی ایس افسر ارنب گھوش کے ساتھ کیا جائے گا۔ا رنب سے سی بی آئی نے اسی معاملے میں پوچھ گچھ کی ہے۔راجیو کمار ابھی مغربی بنگال کے سی آئی ڈی کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل کے طور پر تعینات ہیں۔کمار کو سی بی آئی نے حالیہ ہفتوں میں کئی بار سمن دیا، لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ وہ چھٹی پر ہیں۔جانچ ایجنسی نے کمار کے لئے گزشتہ ماہ ایک لک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے۔اس کے بعد کمار نے کلکتہ ہائی کورٹ سے رابطہ کیا اور اپنے خلاف سی بی آئی نوٹس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔عدالت نے راجیو کمار کو 10 جولائی تک زبردستی کارروائی سے تحفظ فراہم کی ہے لیکن ان سے کولکاتہ نہیں چھوڑنے کو کہا ہے۔عدالت نے راجیو کمار سے جاری تحقیقات میں ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔