مودی جھوٹوں کے سردار ہیں، 2 کروڑ نوکریاں، 15 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا لیکن نہیں دیا: ملکارجن کھرگے

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2024, 6:27 PM | ملکی خبریں |

بھوپال، 6/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) مدھیہ پردیش کے رتلام کے بدناور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم مودی کو جم کر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مودی جھوٹوں کے سردار ہیں۔ وہ بتائیں کہ ہر سال 2 کروڑ نوکریاں اور 15 لاکھ روپئے کے وعدوں کا کیا ہوا؟ مودی ہمیشہ جھوٹ بولتے رہتے ہیں اور مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے وہ منتخب حکومتیں گراتے ہیں۔

کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ آج مدھیہ پردیش میں ہر طرف افراتفری کا ماحول ہے۔ اس سے پہلے بھی (بی جے پی حکومت) غلط کام کرتی رہی ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان 15 دن پہلے گلبرگہ آئے تھے۔ انہوں نے وہاں کہا  تھا کہ راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے مل کر کانگریس کو ختم کر رہے ہیں۔ جب میں ایئرپورٹ پر اترا تو وہاں موجود لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ شیوراج سنگھ چوہان نے ایسا کیوں کہا؟ تو میں نے پوچھا کہ شیوراج سنگھ چوہان کو بی جے پی سے کیوں نکالا گیا؟ کیا بی جے پی ختم ہونے والی ہے؟ میں نے کہا آپ پہلے اس کا جواب دیں پھر میں جواب دوں گا۔ شیوراج سنگھ یہ بھول گئے ہیں کہ ویاپم میں ہزاروں کروڑ کا بہت بڑا گھوٹالہ ہوا تھا۔ ہم لوگوں نے اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں اٹھایا لیکن شیوراج سنگھ چوہان نے اس پر کچھ نہیں بولا۔

کھڑگے نے کہا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ جو لوگ ’جل، جنگل ،زمین‘ پر قبضہ کر رہے ہیں، انہیں روکیے۔ اس کے لیے آپ کے اتحاد کی ضرورت ہے۔ آپ لوگوں کو کہنا پڑے گا کہ یہ ہماری جائیداد ہے ہم اسے بیچنے نہیں دیں گے۔ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں آپ کو یہ بھی کہنا پڑے گا کہ 3 لاکھ جنگلاتی حقوق کے لیز کو انہوں نے مسترد کر دیا۔ کیا یہ غریبوں کے لیے کام کر نے والے لوگ ہیں۔ جو لوگ ہماری لیز کو مسترد کرتے ہیں، جو لوگ جنگل کو لوٹتے ہیں کیا وہ لوگ غریبوں کے لیے کام کر سکتے ہیں؟ کبھی نہیں۔ کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ مودی جی گارنٹی کی بات کر رہے ہیں۔ 2 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، پندرہ لاکھ دینے کا وعدہ کیا تھا، کیا دیا؟ نہیں دیا۔ وہ ہمیشہ جھوٹ بولتے رہتے ہیں۔ وہ جھوٹوں کے سردار ہیں۔ وہ ای ڈی و سی بی آئی لگاتے ہیں۔ انہوں نے یہاں کے ارکان اسمبلی کو خرید کر ہماری حکومت گرائی۔ جیتے کے بعد بھی گرانے والے لوگ بی جے پی کے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر و ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے مجھے کسی نے ویڈیو بھیجا، ریاست کا کوئی لیڈر تھا۔ میں نے ویڈیو چیک کی، اس ویڈیو میں ایک قبائلی نوجوان پر وہ پیشاب کر رہا تھا۔ میں نے سوچا کہ کیسی سوچ ہے بی جے پی کے لیڈر کی کہ وہ ایک قبائلی نوجوان پر پیشاب کر رہا ہے اور کوئی اس کی ویڈیو بھی بنا رہا ہے۔ یہ ویڈیو نہ صرف مدھیہ پردیش بلکہ پورے ملک میں وائرل ہوا۔ ملک سے باہر بھی گیا ہوگا۔ یہ ہے بی جے پی کا نظریہ ہے۔ صرف قبائلیوں کے ساتھ نہیں بلکہ دلتوں، غریب پسماندہ لوگوں کے ساتھ بھی۔  کچھ دن پہلے میں نے ان کی تقریر میں سنا تھا کہ انہوں نے قبائلیوں کو ’ون واسی‘کہنا شروع کر دیا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ آدیواسی وہ ہوتا ہے جو زمین کا سب سے پہلا مالک تھا۔ آدیواسی لوگ ہی ہندوستان کے اصل مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو روزگار نہیں ملے گا۔ کیونکہ مودی حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کو ختم کر دیا ہے اور یہ  لوگ تھے جو روزگار فراہم کرتے تھے۔ پورا  کام اب صرف چند سرمایہ داروں کے لیے ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے سے چیف جسٹس آف انڈیا نے کیا انکار

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے کالیجیم سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست والی عرضداشت پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ایڈووکیٹ میتھیوز نیدومپرا کی اس درخواست پر غور کیا کہ کالیجیم سسٹم کو ختم ...

لوک سبھا الیکشن 2024: کانگریس نے پنجاب میں 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ریاست کی 13 میں سے 12 سیٹوں کے امیدوار طے

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب میں چار سیٹوں پر آج (29 اپریل) اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کو گورداسپور سے اور پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ برار (راجا ورنگ) کو لدھیانہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

کانگریس کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا- دوسرے مرحلے کے بعد بوکھلائے مودی ڈر پھیلا رہے ہیں

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کرناٹک میں پی ایم مودی کی ریلی سے قبل مودی سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا کہ دوسرے مرحلے میں شکست کے بعد مایوس وزیر اعظم آج کرناٹک میں کئی ریلیاں کر رہے ہیں۔ کچھ سوالات ہیں جن کا جواب جھوٹ بولنے اور ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...

ووٹنگ فیصد گرنے سے بی جے پی پریشان، ریاستوں کو جنگی بنیادوں پر متحرک ہونے کی ہدایت

لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں ووٹنگ کی شرح میں کمی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں خطرے کی گھنٹی بجائی ہے، جس نے اپنے کیڈر کو پارٹی کی پہنچ کو دوگنا کرنے اور ووٹروں کی بے حسی کے پیش نظر اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ ووٹنگ کم نہیں ہونی چاہئے. سینئر بی جے پی ...