بھٹکل بس اسٹائنڈ کی بوسیدہ عمارت منہدم : کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th July 2018, 9:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16/جولائی (ایس اؤ نیوز)  بھٹکل سرکاری بس اسٹائنڈ کی بوسیدہ عمارت کا آھے سے زیادہ حصہ  آج پیر کی دوپہر کو منہدم ہوگیا، البتہ اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔  عمارت کافی بوسیدہ ہونے کی وجہ سے  عمارت کی دیواریں اور پتھر ایک ایک کرکے گرنے لگے تھے  مگر  پیر کی دوپہر عمارت ہی   طرح منہدم ہوگئی ۔  خستہ حال عمارت کی بوسیدگی کو دیکھتے ہوئے اسے پہلے ہی  خالی کرالیا گیا تھا ۔جس کی وجہ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔  ریاست کرناٹک کے مشہور سیاسی لیڈر اور رکن اسمبلی مرحوم ایس ایم یحییٰ نے  بھٹکل کے لئے  بس اسٹائنڈ کا خواب دیکھتے ہوئے اپنی رکن اسمبلی کی میعاد میں  ہی اس کی  تعمیر کرائی  تھی۔جو آج کے تاریخ کے صفحات میں درج ہوگئی ۔

بتایا گیا ہے کہ کے۔ایس آر۔سی  افسران کو  قریب  دو ماہ پہلے ہی عمارت کی بوسیدگی  کا پتہ چل چکا تھا جس کی بنا پر کرایہ کی کینٹین نیز دوکانوں کو خالی کرانے کے لئے نوٹس جاری کی گئی تھی۔ کینٹین ماہ پہلے ہی خالی ہوگئی تھی زندگی سےمجبور دکاندار اپنی دکانوں کو جاری رکھے ہوئے تھے۔ اتوار کی دوپہر سے ہی عمارت  کی دیواروں کے پتھر ، مٹی گرنا شروع ہوئے  تو کے ایس آرٹی سی کے افسران نے دکانداروں کو فوری طورپر خالی کرایا۔ پولس کے تعاون سے بیاریکیڑ لگاکر عمارت کے آس پاس سواریوں اور عوام کی چہل پہل پر روک لگارکھی تھی ۔آج پیر کو ہوٹل والے حصے سے فریج اور دیگر چیزوں کو باہر نکالا گیا تھا، باہر نکل کر دس منٹ کے اندر ہی ہوٹل کا حصہ ڈہہ گیا۔ جس کے کچھ ہی دیر بعد عمارت کا پھر کافی بڑا حصہ گرگیا اور زمین بوس ہوگیا۔

عمارت نیچے گرنے کی اطلاع ملتے ہی ٹرانسپورٹیشن سرسی زون کے ڈپٹی کمشنر  سدیش ،  ٹرافک محکمہ کے سول انجنئیر بوریا کے ساتھ بھٹکل بس اسٹانڈپہنچ گئے اور جائے وقوع کا معائنہ کیا بعد میں  پیشگی خطرات سے بچنے کے لئے بقیہ عمارت کو بھی ڈھا دینے کا حکم جاری کیا۔ اس موقع پر عمارت کے زمین بوسی کو لےکر ٹرافک ڈپٹی کمشنر  سدیش نے بتایا  کہ بس اسٹانڈ عمارت کی خستہ حالی کا ہمیں پہلے ہی سے پتہ تھا۔ اس کے لئے جو بھی پیشگی اقدامات اٹھانے تھے وہ ہم نے مکمل کرلئے تھے جس کی وجہ سے  کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ پوری عمارت کو مسطح کرنے کے لئے کہاگیا ہے۔ نئے بس اسٹانڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ بسوں کو ٹھہرنے اور مسافروں کی سہولت کے لئے مقامی افسران سے گفتگو کرکے متبادل انتظام کیا جائے گا۔ بھٹکل ڈپو مینجر وائی کے باناوالیکر نے بتایا کہ چونکہ عمارت کو گرانےکے لئے کہا گیا تھا۔ اس کے تحت ہم نے اقدامات کئے تھے ۔ جہاں تک  بسوں کی نقل وحمل کا تعلق ہے بھٹکل ڈپو کی طرف سے روزانہ 130بسیں الگ الگ روٹ پر چلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لئے بس اسٹائنڈ کے لئے  بہت جلد متبادل انتظام کیا جائے گا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر گنیش اپنے عملہ کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور بھیڑ کو ہٹاتے ہوئے بس اسٹائنڈ کے باہر ٹریفک نظام کو بھی بگڑنے نہیں دیا۔  بھٹکل کے تحصیلدار وی این باڈکر بھی کچھ ہی دیر بعد  اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا اور متعلقہ جگہ پر پولس کو تعینات کرتے ہوئے خطرے کو موقع نہ دینے کا حکم جاری کیا۔ اب بس اسٹائنڈ کو بند کردیا گیا ہے اور داخلے پر ہی رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے  بسوں کو بھی اندر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

نئے بس اسٹانڈ کی تعمیر کررہے ٹھیکدار کی مدد سے منہدم عمارت کے ملبے کو صاف کروانے کا حکم دیا گیا ہے ، شام تک ملبے کو ہٹانے کا کام جاری تھی۔

 خیال رہے کہ بس ڈپو کو اب ساگر روڈ پر منتقل کیا گیا ہے اور اب بس ڈپو  والی جگہ کو بھی بس اسٹائنڈ کی جگہ کے ساتھ  ضم کیا گیا ہے  جہاں پر  10کروڑ روپئے کی لاگت سے  ہائی ٹیک بس اسٹانڈ کی   تعمیر کا کام جاری ہے۔  بس ڈپو مینجر وائی کے  بانو والیکر نے بتایا کہ  حکومت کی طرف سے 5کروڑ روپئے منظور ہوچکے ہیں اور بس اسٹائنڈ کی عمارت کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹینڈر کے حساب سے   موسم ِ باراں کے 6 ماہ کو چھوڑ کر ایک سال کی مدت میں نئے بس اسٹانڈ کی تعمیر مکمل ہونے کی توقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔