ٹکٹ نہ ملنے پر بدھوڑی کا درد چھلک پڑا، ٹکٹ کے باوجود پون سنگھ کا الیکشن لڑنے سے انکار

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2024, 12:03 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 4/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے جس سے کچھ جگہ خوشی کا ماحول ہے تو کہیں افسوس ظاہر کیا جارہا ہے۔ پارٹی نے مغربی بنگال کے آسنسول سے بھوجپوری فلم اداکار پون سنگھ کو بھی ٹکٹ دیا تھا لیکن اس اعلان کے محض ایک دن بعد ہی پون سنگھ نے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس سیٹ سے ترنمول کانگریس لیڈر اور فلم اسٹار شتروگھن سنہا رکن پارلیمنٹ ہیں اور اب بی جے پی کو ان کے خلاف کوئی دوسرا امیدوار میدان میں اتارنا ہوگا۔ پون سنگھ نےٹویٹ کیا کہ آسنسول سےامیدوار بنانے کیلئے بی جے پی کی قومی قیادت کے تمام اہم لیڈران کا شکریہ لیکن میں کسی وجہ سے آسنسول سے الیکشن نہیں لڑپاؤں گا۔ اس میں انہوں نے بی جے پی صدر جے پی نڈا کو ٹیگ کیا ہے۔ 

 ادھر ٹکٹ نہ ملنے سے بھی سخت ناراضگی ہے لیکن مسکرا کر پارٹی اعلیٰ کمان کے فیصلے پر راضی ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ ایسے ہی لوگوں میں رمیش بدھوڑی بھی شامل ہیں جن کے لئے ٹکٹ کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے اس تعلق سے کہا کہ ’’کئی بار باہر سے آئے مہمانوں کے لئے نئی چادر بچھائی جاتی ہے جبکہ گھر کے لوگ پرانی چادر پر ہی سوتے ہیں۔ ‘‘ واضح رہے کہ یہ وہی رمیش بدھوڑی ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ میں کنور دانش علی کے خلاف انتہائی شدید قسم کی بدزبانی کی تھی جس کی وجہ سے پارٹی کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے سے چیف جسٹس آف انڈیا نے کیا انکار

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے کالیجیم سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست والی عرضداشت پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ایڈووکیٹ میتھیوز نیدومپرا کی اس درخواست پر غور کیا کہ کالیجیم سسٹم کو ختم ...

لوک سبھا الیکشن 2024: کانگریس نے پنجاب میں 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ریاست کی 13 میں سے 12 سیٹوں کے امیدوار طے

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب میں چار سیٹوں پر آج (29 اپریل) اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کو گورداسپور سے اور پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ برار (راجا ورنگ) کو لدھیانہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

کانگریس کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا- دوسرے مرحلے کے بعد بوکھلائے مودی ڈر پھیلا رہے ہیں

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کرناٹک میں پی ایم مودی کی ریلی سے قبل مودی سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا کہ دوسرے مرحلے میں شکست کے بعد مایوس وزیر اعظم آج کرناٹک میں کئی ریلیاں کر رہے ہیں۔ کچھ سوالات ہیں جن کا جواب جھوٹ بولنے اور ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...

ووٹنگ فیصد گرنے سے بی جے پی پریشان، ریاستوں کو جنگی بنیادوں پر متحرک ہونے کی ہدایت

لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں ووٹنگ کی شرح میں کمی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں خطرے کی گھنٹی بجائی ہے، جس نے اپنے کیڈر کو پارٹی کی پہنچ کو دوگنا کرنے اور ووٹروں کی بے حسی کے پیش نظر اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ ووٹنگ کم نہیں ہونی چاہئے. سینئر بی جے پی ...