رام چندر پوڈیل نیپال کے نئے صدر منتخب، سبھاش چندر نیمبوانگ کو 18 ہزار سے زائد ووٹوں سے دی شکست

Source: S.O. News Service | Published on 9th March 2023, 11:41 PM | عالمی خبریں |

کٹھمنڈو،9/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) جمعرات کے روز نیپال کو رام چندر پوڈیل کی شکل میں نیا صدر مل گیا۔ صدارتی انتخاب میں نیپالی کانگریس کے سرکردہ لیڈر رام چندر پوڈیل کو وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ کی قیادت والے 8 پارٹیوں پر مبنی اتحاد کی حمایت حاصل تھی۔ انھوں نے اس انتخاب میں اپنے حریف سبھاش چندر نیمبوانگ کو بڑے فرق سے شکست دی۔

نیپال الیکشن کمشنر نے جمعرات کے روز انتخابی نتائج کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ رام چندر پوڈیل نے 33802 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے حریف سبھاش چندر نیمبوانگ کو 15518 ووٹوں سے اکتفا کرنا پڑا۔ اس طرح رام چندر نے نیمبوانگ کو 18 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دے دی ہے۔

رام چندر پوڈیل کو نیپالی کانگریس اور سی پی این (ماؤوادی سنٹر) سمیت 8 پارٹیوں کے اتحاد کے 214 اراکین پارلیمنٹ اور 352 علاقائی اراکین اسمبلی کے ووٹ ملے۔ اس انتخاب میں شروع سے ہی پوڈیل کا پلڑا بھاری مانا جا رہا تھا، کیونکہ انھیں برسراقتدار طبقہ کی حمایت یافتہ 8 پارٹیوں کا تعاون حاصل تھا۔

قابل ذکر ہے کہ رام چندر کو صدارتی عہدہ کے انتخاب میں حمایت دینے کو لے کر پیدا سیاسی تنازعہ کے بعد سابق وزیر اعظم کے پی شرما کی قیادت والی سی پی این-یو ایم ایل نے موجودہ حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی تھی۔ سی پی این-یو ایم ایل نیپال کی دوسری سب سے بڑی پارٹی ہے۔ نیمبانگ کمیونسٹ پارٹی آف نیپال-یونیفائیڈ مارکسسٹ لیننسٹ (سی پی این-یو ایم ایل) کی طرف سے ہی صدارتی عہدہ کے امیدوار تھے۔ نیمبانگ بھرپور کوشش کے بعد بھی رام چندر پوڈیل جتنی حمایت حاصل نہیں کر پائے اور وزیر اعظم پرچنڈ کی قیادت والا اتحاد رام چندر کو فتحیاب کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

واضح رہے کہ نیپالی کانگریس کے سینئر لیڈر رام چندر پوڈیل 78 سال کے ہیں۔ ان کی پیدائش ستمبر 1944 میں ہوئی تھی۔ وہ برسوں سے نیپال کی سیاست میں سرگرم ہیں۔ 2022 کے عام انتخابات میں انھیں رکن پارلیمنٹ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی انھوں نے نیپال میں نائب وزیر اعظم اور ایوانِ نمائندگان کے سربراہ کی شکل میں کام کیا ہے۔ وہ بنیادی طور پر نیپالی ہی ہیں اور اپنی تعلیم تریبھون یونیورسٹی سے مکمل کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

افغانستان: سیلابی صورتحال، 300؍ افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

بغلان میں نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی ڈائریکٹر ہدایت اللہ ہمدرد کے مطابق، سیلاب نے کئی اضلاع میں گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی تعداد ابتدائی تھی اور بہت سے لوگ لاپتہ ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا

ہندوستان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطین اہل ہے اور اسے اقوام متحدہ کا مکمل رکن کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے اور سلامتی کونسل کو اس معاملے پر فلسطین کے حق میں دوبارہ غور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...