میک ان انڈیا تبصرہ پرراہل معافی مانگیں: راج ناتھ سنگھ

Source: S.O. News Service | Published on 14th December 2019, 10:49 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13/دسمبر (ایس او نیوز/یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز لوک سبھا میں کہا کہ کانگریس رکن راہل گاندھی کو حکومت کے ”میک ان انڈیا“ پروگرام پر قابل اعتراض تبصرے کے لئے ایوان اور پورے ملک سے معافی مانگنی چاہئے -اسی معاملے پر ایک بار ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد دوپہر12بجے جیسے ہی کارروائی دوبارہ ہوئی آسام کے مسئلے پر کانگریس ارکان کی نعرے بازی کے درمیان مسٹر سنگھ نے کہاکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ وزیر اعظم‘میک ان انڈیا’پر زور دے رہے ہیں تاکہ درآمد کے طور پر پہنچانے جانے والا ہمارا ملک برآمد کے طور پر کھڑا ہو سکے اور بڑی تعداد میں نوجوانوں کو روزگار مل سکے - اس کی تک بندی راہل گاندھی کی طرف سے کی گئی ہے اس سے پورا ملک مجروح ہوا ہے-انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس ایوان میں ایسے بھی لوگ منتخب ہوکر آ سکتے ہیں - انہوں نے کہا کہ یہ دلیل کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ لوگوں نے بھی پہلے ”ادھر ادھرکا لفظ“ استعمال کیا تھا انہیں افسوس ناک قرار دیا گیا ہے - چاہے وہ سادھوی نرنجن جیوتی ہوں یا اننت ہیگڈے -سنگھ نے کہاکہ ایسے ارکان کو ایوان میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے - انہیں یہاں آکر ایوان سے اور پورے ملک سے معافی مانگنی چاہئے -اس دوران راہل گاندھی بھی ایوان میں آ گئے - جہاں کانگریس کے دو ارکان اسپیکر کی نشست کے پاس جا کر اور دیگر ارکان اپنی اپنی نشست پر کھڑے ہوکر آسام معاملے پر نعرے بازی کر رہے تھے وہیں برسراقتدار جماعت کے ارکان بھی آگے کی سیٹوں تک آ گئے اور‘راہل گاندھی معافی مانگو’کے نعرے لگانے لگے - اگرچہ وہ ایوان کے بیچوں بیچ نہیں آئے -

 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔