الٹی پڑگئی سب تدبیریں، گہلوت کاکانگریس صدر عہدے کی دوڑ سے باہرہونا طے؟؟ 30 ستمبر تک کسی طرح کا کوئی ایکشن نہیں:سونیا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2022, 10:49 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)سچن پائلٹ کو وزیراعلیٰ کی کرسی سے دوررکھنے راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی تدبیرالٹی پڑتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ اس میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت  کوہی زبردست جھٹکا لگنے کا امکان ہے۔ وہ اس عہدے کی دوڑ سے باہربھی ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، کانگریس کے سینئر لیڈر اب انہیں پارٹی صدر کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے۔ کانگریس کے آبزروروں ملکا ارجن کھرگے اور راجستھان کے انچارج اجے ماکن نے سفارش کی ہے کہ اشوک گہلوٹ کو پارٹی صدر نہ بنایا جائے۔ جانکاری کے مطابق، دونوں آبزروروں ملکا ارجن کھرگے اور اجے ماکن نے کچھ اراکین اسمبلی کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

اس دوران یہ خبر بھی آرہی ہے کہ کارگزار صدر سونیاگاندھی نے کہا ہے کہ 30 ستمبر یعنی نامزدگی کی آخری تاریخ تک کسی طرح کا کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔ اشوک گہلوت کے خیمہ کی بغاوت سے تیز ہوتی سیاست کے دوران پارٹی کی ترجمان پریانکا گاندھی نے بھی کارگزار صدر سے ملاقات کرکے حالات کا جائزہ لیا۔ سنگین حالات کے پیش نظر اشوک گہلوٹ نے اجے ماکن اور ملیکا ارجن کھرگے سے یہ کہتے ہوئے معافی مانگی ہے کہ ممبران اسمبلی کی حرکتوں سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

کانگریس کے آبزروروں ملکا ارجن کھرگے اوراجے ماکن نے سفارش کی ہے کہ اشوک گہلوٹ کو پارٹی صدر نہ بنایا جائے۔اجے ماکن نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں کانگریس اراکین اسمبلی کا نہیں آنا نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہے۔ اس میٹنگ کے دوران انہوں نے خود میٹنگ بلالی۔ یہ بھی خلاف ورزی ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ کیا ایکشن لیا جاسکتا ہے۔ ہم ایک ایک رکن اسمبلی سے مل کر ان کی رائے جاننا چاہتے تھے، لیکن وہ گروپ کی شکل میں ملنے پر ڈٹے رہے۔ جبکہ کانگریس صدر سے سی ایل پی کی میٹنگ بلانے کا حکم ملنے اور وزیر اعلیٰ اشوک گہلوٹ سے رابطہ کرکے میٹنگ کیلئے وقت اور جگہ متعین کی گئی تھی۔

اراکین اسمبلی نے رکھی تھی یہ شرطیں:کانگریس ذرائع کے مطابق، اشوک گہلوٹ سے وقت اور جگہ متعین کرنے کے بعد ہی دہلی سے ریاستی کانگریس انچارج اجے ماکن اور آبزرور ملکا ارجن کھرگے جے پور کیلئے روانہ ہوئے۔ بعد میں میٹنگ میں آنے سے پہلے گہلوٹ گروپ کے اراکین انکار کرنے لگے۔ ان اراکین اسمبلی نے تین شرطیں رکھیں۔ پہلی:حکومت بچانے والے 102 اراکین اسمبلی یعنی گہلوٹ گروپ سے ہی وزیر اعلی بنے۔ دوسری: وزیر اعلیٰ کا اعلان تب ہو، جب صدر کا الیکشن ہوجائے۔ تیسری:جو بھی نیا وزیر اعلیٰ ہو، وہ اشوک گہلوٹ کی پسند کا ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔