کئی ریاستوں میں مانسونی بارش سے بگڑے حالات، آسام میں 7 اموات، بہار میں بہت سے اضلاع سیلاب کی زد میں 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th July 2019, 8:58 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آسام، بہار، اتر پردیش، مہاراشٹر سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں مانسونی بارش کا دور جاری ہے۔آسام اور شمالی بہار میں سیلاب جیسے حالات ہیں۔آسام میں آدھے سے زیادہ ضلع برہمپتر اور اس کی معاون ندیوں میں آئے سیلاب کی وجہ سے ڈوب رہے ہیں۔بہار میں بھاری بارش کی وجہ سے حالات بگڑتے جا رہے ہیں۔محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی علاقوں میں بھاری بارش کی وارننگ دی ہے. اتر پردیش کے کئی اضلاع میں زوردار بارش کی وجہ سے کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ہر سال ایسا ہوتا ہے، بربادی ہوتی ہے لیکن کوئی ٹھوس کروائی نہیں سوتی، افسر اور حکومتیں سوچتی ہیں کہ کچھ دن میڈیا میں بحثیں ہوں گی اس کے بعد سب ختم، عوام بھگتنے کیلئے ہے اور بھگتتی رہے گی۔آسام میں سیلاب کی صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے۔ریاست کے نصف سے زائد اضلاع برہمپتر اور اس کی معاون ندیوں میں آئے سیلاب کے پانی میں ڈوب رہے ہیں۔اس کی وجہ سے اب تک سات افراد کی موت ہو چکی ہے،سیلاب کی وجہ سے ریاست کے 4.23 لاکھ لوگ متاثر ہیں۔سیلاب کے پانی کی وجہ سے لمڈنگ-بدرپور پہاڑی حصے میں ریلوے خدمات کنٹرول کرنی پڑیں ہیں۔آسام ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ای ایم اے) کے مطابق متاثر اضلاع میں دھیماجی، لکھیم پور، بسوناتھ، نلباڑی، چرانگ، گولاگھاٹ، ماجلی، جورہاٹ، ڈبروگڑھ، نگاو، موریگاو، کوکراجھار، بوگایگاو، باکس، سونت پور، درراگ اور بارپیٹا شامل ہیں۔اس کے مطابق بارپیٹا میں حالت نازک ہے، جہاں 85000 لوگ سیلاب سے متاثر ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔