پی ایف آئی پر پھر چھاپے، شاہین باغ میں دبش، جامعہ میں دفعہ 144 نافذ

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2022, 11:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) سے ملی لیڈ کی بنیاد پر، 8 ریاستوں کی پولیس نے آج یعنی منگل کو ملک بھر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق اسے دوسرے راؤنڈ کا چھاپہ بتایا جا رہا ہے۔ دہلی، یوپی، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں بیک وقت کارروائی ہوئی ہے۔ شاہین باغ میں نیم فوجی دستے گشت کر رہے ہیں، آسام سے 45 سے زیادہ لوگوں کو اٹھایا گیا ہے۔ دوسری جانب دہلی پولیس نے 30 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی یوپی میں بھی کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق این آئی اے سے ملی لیڈ کی بنیاد پر آج 8 ریاستوں کی پولیس اور دیگر ایجنسیوں نے ایک بار پھر ملک بھر میں پھیلے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ واضح رہے کچھ روز پہلے بھی این آئی اے نے پہلے راؤنڈ میں چھاپے مارے تھے۔ تحقیقاتی ایجنسیوں نے مختلف مقامات سے پی ایف آئی کے کئی ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ وہیں شاہین باغ میں نیم فوجی دستے گشت کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایف آئی کے 170 سے زائد ارکان کو 8 ریاستوں سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی دہلی کے جامعہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

دہلی پولیس نے تقریباً 30 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ دیر رات، دہلی کے مختلف مقامات پر پی ایف آئی کے چھاپوں کے بعد 30 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شائع خبر کے مطابق اسپیشل سیل کے اے سی پی سطح کے افسران کنٹرول روم میں موجود تھے۔ جبکہ اسپیشل سیل کے 100 کے قریب اہلکار گراؤنڈ پر موجود تھے۔ چھاپے میں مقامی پولیس، اسپیشل سیل اور اسپیشل برانچ کی ٹیمیں شامل تھیں۔ شاہین باغ، جامعہ سمیت کئی علاقوں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جامعہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء کو ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ واضح رہے 19 ستمبر سے 17 نومبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ جامعہ کے طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کیمپس کے اندر یا باہر گروپس میں جمع نہ ہوں۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی قانون توڑتا ہے تو یونیورسٹی اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔