بی ایچ یو میں پتھراؤ:بیٹی بچاؤکے نعرہ پرراہل گاندھی نے بی جے پی کوآئینہ دکھایا
نئی دہلی24ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو)کے طلبہ وطالبات پرپولیس کے تشدد کے لیے بی جے پی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بی بی جے پی ’’بیٹی بچاؤ‘‘کانعرہ لگاتی ہے۔گزشتہ رات بی ایچ او کیمپس میں مظاہرے میں احتجاج کرتے ہوئے جب پولیس نے لڑکیوں پرلاٹھی چارج کیا۔ اس میں خواتین اور دو صحافیوں سمیت بہت سے طلبہ علم زخمی ہوئے۔کانگریس کے نائب صدر نے ٹویٹ کیاکہ بی جے پی کابیٹی بچاؤ،بیٹی پڑھاؤوالاروپ دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے ویڈیولنک کواس ٹویٹ کے ساتھ شیئر کیاجس میں لڑکیوں کو کیمپس میں مبینہ طور پر ان کی طرف سے مارے جانے کے لیے مرد پولیس اہلکاروں پر الزام لگایا۔ اس واقعے کے بعد احتجاج شروع ہوگیا۔