راہل گاندھی رافیل پر عدالت کے فیصلے کو توڑمروڑ کر پیش کر رہے ہیں:ارون جیٹلی
نئی دہلی، 15 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پیر کو کانگریس صدر راہل گاندھی پر سیاسی پروپیگنڈے کے لئے رافیل سودے کو لے کر سپریم کورٹ کے حکم کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے الزام لگائے۔انہوں نے کہا کہ بولنے کی آزادی کا حق جھوٹ بولنے کا حق نہیں ہے۔وزیر سپریم کورٹ کے حکم پر تبصرہ کر رہے تھے جس میں کہا گیا ہے کہ رافیل معاملے میں دس اپریل کو گاندھی نے اپنے بیان کو غلط طور پر سپریم کورٹ کا بیان بتایا اور کانگریس صدر کو 22 اپریل تک جواب دینے کے لئے کہا۔جیٹلی نے بہت سے ٹویٹ کرکے کہاکہ راہل گاندھی کی سیاست میں بولنے کی آزادی کے حقوق میں جھوٹ کی آزادی بھی شامل ہے۔ جیٹلی نے کہاکہ ہندوستانی جمہوریت ان کو اجازت نہیں دیتی ہے کہ عدالت کافیصلہ دوبارہ لکھیں۔سیاسی پروپیگنڈے کے لئے عدالت کے حکم کو توڑ مروڑ کر راہل گاندھی اور تہ میں پہنچ گئے ہیں،وہ جتنانیچے جائیں گے ہم اتنا ہی اوپر اٹھیں گے۔