نریندر مودی دو ہندوستان بنا رہے، جہاں انصاف بھی دولت کا محتاج ہے، پونے کار حادثہ پر راہل گاندھی کا تلخ تبصرہ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2024, 11:26 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 22/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) پونے میں مہنگی بیرون ملکی کار سے ہوئے سڑک حادثے کا تذکرہ کرتے ہوئے منگل کی شام راہل گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ کانگریس کے ایکس ہینڈل پر شیئر اس ویڈیو میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’’بس ڈرائیور، ٹرک ڈرائیور، اولا، اوبیر، آٹو ڈرائیور اگر غلطی سے کسی کو مار دیتے ہیں تو 10 سال جیل کی سزا ہو جاتی ہے وار چابی اٹھا کر وہ پھینک دیتے ہیں۔ اگر امیر گھر کا 16 سال کا، 17 سال کا بیٹا پورش گاڑی کو شراب پی کر چلاتا ہے اور دو لوگوں کا قتل کرتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ مضمون لکھ دو۔ ٹرک ڈرائیور، بس ڈرائیور سے مضمون کیوں نہیں لکھواتے۔ اوبیر ڈرائیور، آٹو ڈرائیور سے کیوں نہیں لکھواتے۔‘‘

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ نریندر مودی سے جب یہ سوال کیا گیا کہ دو ہندوستان بن رہے ہیں، ایک ارب پتیوں کا اور دوسرا غریبوں کا، تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ کیا میں سب کو غریب بنا دوں۔ سوال یہ نہیں ہے، سوال انصاف کا ہے۔ امیروں کو، غریبوں کو، دونوں کو انصاف ملنا چاہیے۔ انصاف سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔ اس لیے ہم لڑ رہے ہیں، ہم ناانصافی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر کے پونے میں ایک نابالغ نے شراب پی کر اپنی پورش کار سے دو آئی ٹی انجینئرس (ایک مرد اور ایک خاتون) کو کچل دیا۔ حادثہ اتنا سنگین تھا کہ دونوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ راہل گاندھی نے منگل کی شام اسی حادثہ کا ذکر کرتے ہوئے مذکورہ بالا باتیں کہیں۔ پونے پولیس نے نابالغ کے والد کو اس معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس پَب میں نابالغ نے شراب پی تھی، اس کے مالک اور منیجر بھی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ حالانکہ ملزم نابالغ کو عدالت نے حادثہ کے تعلق سے مضمون لکھنے سمیت کچھ دیگر شرائط پر ضمانت دے دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سابق ایم ایل سی محمد اقبال کے1097 کروڑ روپے کے اثاثوں کوای ڈی نے ضبط کیا

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سہارنپور میں غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی محمد اقبال کی گلوکل یونیورسٹی کی 121 ایکڑ زمین اور تمام عمارتوں کو ضبط کر لیا ہے۔ بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی محمد اقبال کی ضبط کی گئی جائیداد کی ...

لوک سبھا اسپیکر الیکشن کے لئے انڈیا الائنس کی حکمت عملی

لوک سبھا انتخابات کے بعد ایک بار پھر مرکز میں مودی حکومت بن گئی ہے۔ اب لوک سبھا کے اسپیکر کے لیے انتخابات ہونے ہیں، اس کو لے کر سیاست شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعت اسپیکر کے انتخاب کے لیے اپنا امیدوار کھڑا کرسکتی ہے۔ اگر ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ اپوزیشن کو دیا گیا تو ...

طلبا تنظیم این ایس یو آئی نے نیٹ کا امتحان دوبارہ کرانے کا کیا مطالبہ، این ٹی اے پر فوری پابندی لگانے کی اپیل

این ایس یو آئی (نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا) کے قومی صدر ورون چودھری کی قیادت میں آج یونین دفتر سے جنتر منتر تک پرامن مشعل مارچ منعقد کیا گیا۔ اس مارچ کا مقصد حال ہی میں ہوئے این ٹی اے اور نیٹ امتحان گھوٹالہ کے خلاف بیداری پیدا کرنا اور احتجاج درج کرنا تھا، جس نے پورے ملک ...

نیٹ پرچہ سوالات افشاء کیس، امتحان سے ایک دن پہلے پیپر ملنے کا انکشاف

بہار پولیس کے معاشی جرائم یونٹ (ای او یو) نے جو نیشنل ایلجبلیٹی کم انٹرنس ٹسٹ (نیٹ۔ یوجی) 2024ء میں پرچہئ سوالات کے افشاء کی تحقیقات کررہی ہے، ہفتہ کے روز 11 امیدواروں کو نوٹسیں روانہ کی ہیں، جن پر اس جرم میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

آندھرا کے سابق وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کے گھر پر چلا بلڈوزر، غیر قانونی تعمیر کی شکایت کے بعد میونسپل کارپوریشن کی کارروائی

 آندھرا پردیش میں نئی ​​حکومت کی حلف برداری کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور وائی ایس آر سی پی کے صدر جگن موہن ریڈی کے حیدرآباد میں واقع گھر پر بلڈوزر کے ذریعے انہدامی کارروائی انجام دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، میونسپل کارپوریشن نے یہ ...