تاناشاہی قوتوں کے خلاف عوام لڑ رہے الیکشن: کلپنا سورین

Source: S.O. News Service | Published on 15th May 2024, 12:06 PM | ملکی خبریں |

رانچی، 15/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی بیوی اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی مرکزی تشہیرکار کلپنا سورین نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آئین کو تبدیل کرنے کی ذہنیت والی تاناشاہی قوتوں کے خلاف اس مرتبہ عوام الیکشن لڑ رہے ہیں اور عوام انہیں سبق سکھانے کے لئے کمر بستہ ہیں۔

کلپنا سورین نے منگل کو کوڈرما لوک سبھا حلقہ انتخاب کے تیسری میں انڈیا اتھاد کے تحت سی پی آئی (ایم ایل) کے امیدوار ونود سنگھ کی حمایت میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہی تھیں۔

انہوں نے لوگوں سے پارلیمنٹ میں جھارکھنڈ کی آواز مضبوطی کے ساتھ رکھنے والے نمائندگان منتخب کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کاہ کہ  دہلی جا کر جھارکھنڈ کے مسائل کو بھول جانے والے اور خاموشی اختیار کرنے والوں کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ 13 مئی کو جھارکھنڈ کی چار سیٹوں کے انتخابات میں عوام تاناشاہی قوتوں کو ووٹ کی چوٹ دے کر اپنے غصہ کا اظہار کرے گی۔

مرکزی حکومت اور بی جے پی حملہ بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کے وسائل پر ان کی گدھ کی سی نظر ہے۔ کوئلہ-لوہا سے لے کر دامودر براکر تک کا پانی کا فائدہ دوسروں کو دیا جا رہا ہے۔ کوڈرما میں ابرک (مائیکا) کی صنعت کی بدحالی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے اس کے لئے مقامی ارکان پارلیمنٹ اور مرکزی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ میں ایک بڑی آبادی کا ذریعہ معاش ابرک کی کانکنی ہے لیکن اس کے قانونی طور پر کانکنی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو ثالثوں کا سہارا لے کر کام چلانا پڑتا ہے۔ کان دھنسنے جیسی خبر بھی آتی رہتی ہے۔ لوگوں کو کوڈرما میں جن عوامی نمائندگان کو منتخب کیا تھا، انہوں نے یہاں کے مسائل پر کبھی کام نہیں کیا۔ ہیمنت سورین کی حکومت نے اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی تھی اور ابرک کی باضابطہ کانکنی شروع کرانے کے لئے فیڈریشن تشکیل دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی: شدید بارش کے بعد راجدھانی کا برا حال، سڑکوں پر بھرا پانی، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

  ملک کی راجدھانی دہلی میں دیر رات اور صبح ہوئی موسلادھار بارش کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دہلی کے کئی علاقوں کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں، جن میں ہر سو پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ شدید بارش کے بعد متعدد سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

ممبئی میں بارش کا اثر، 29 جولائی سے 10 فیصد پانی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے گی بی ایم سی

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اعلان کیا کہ وہ 29 جولائی سے شہر میں پانی کی 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہی ہے۔ بی ایم سی نے اس کی وجہ بھاری بارش بتائی ہے جس کی وجہ سے ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی بیشترجھیلیں بھر گئی ہیں۔ ممبئی میں سات جھیلوں سے پانی کی سپلائی ہوتی ...

ممبئی میں موسلادھار بارش نے کیا برا حال، پروازیں منسوخ، اسکول-کالج بند

مبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے پورا ممبئی شہر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ آس پاس کے علاقوں میں بھی حالات خراب ہیں۔ شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ممبئی سے متصل پونے میں بھی صورتحال بہت خراب ہے۔ سڑکوں کے ساتھ ساتھ ...

خواتین کے حقوق اور حصہ داری کے لیے کانگریس شعبہ خواتین شروع کرے گی ملک گیر مہم

کانگریس شعبہ خواتین ملک کی نصف آبادی یعنی کہ خواتین کے حقوق و حصہ داری کے لیے ملک گیر مہم شروع کرے گی۔ یہ مہم 29 جولائی سے دہلی کے جنتر منتر سے شروع کی جائے گی جو ملک کی تمام ریاستوں کے دالحکومت سے گزرے گی۔ اس مہم کے مطالبات میں خواتین ریزرویشن بل، مہالکشمی اسکیم کا نفاذ اور ...

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔