بھٹکل کی تمام مساجد میں آج 29 ویں شب تراویح میں مکمل پڑ ھا گیا قرآن۔ مساجد میں عموما چار حفاظ نے کی تراویح کی امامت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th April 2024, 1:00 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل8/اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل کی تمام مساجد میں آج رمضان کی  29 ویں  رات میں تراویح میں    قران  کی تکمیل ہوگئی ۔ جس کے ساتھ  ہی تراویح کی نماز کے فوری بعد  ختم قران کی مجالس کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ رمضان کے مبارک ایام میں  روزوں، نمازوں اور دیگر ذکر و اذکار کو قبولیت بخشنے  ، غلطیوں اور  گناہوں کو معاف کرنے  کے ساتھ ملک میں آپسی اتحاد ، امن و امان اور محبّت کی فضا   قائم  رکھنے کی دعائیں کی گئیں۔ اسی طرح  فلسطین کے مظلومین کے حق میں بھی  دعائیں  کی گئیں۔

بھٹکل میں قریب 1500 حفاظ کرام  موجود ہیں، جنہوں نے  بھٹکل کی جملہ مساجد میں  تراویح   کی نماز میں    اللہ کے کلام کو   خوش الحان آواز میں سنایا، اِس بار تمام مساجد میں  حفاظ نے   نہایت اطمینان کے ساتھ  قران کی قرات کی اور مُصلّی حضرات نے  بھی نہایت اطمینان کے ساتھ   پورے رمضان میں نماز  تراویح ادا کی۔

بھٹکل میں حفاظ کرام پرمشتمل کمیٹی جمعیۃ الحفاظ کے ایک ذمہ دار مولانا حافظ  عرفان ایس ایم ندوی  نے بتایا کہ بھٹکل  کی زیادہ تر مساجد میں چار حفاظ  نے تراویح پڑھائی،بعض مساجد میں چار سے زائد حفاظ بھی موجود تھے۔ مولانا عرفان نے بتایا کہ جمعیۃ الحفاظ کی طرف سے  حفاظ کرام کو ہدایت   دی جاتی ہے کہ  تمام مساجد میں قران پڑھنے کی ترتیب ایک ہی رہے اور   رمضان کی 29 ویں شب  میں  ہی قران کو  مکمل کیا جائے ، اس بناء پر  بھٹکل کی تقریبا ً  تمام مساجد میں تراویح کی نماز  میں قرآن کی تلاوت کی مقدار بھی  یکساں رہتی ہیں، مولانا نے یہ بھی بتایا کہ شہر کی  دو یا تین مسجدوں میں ایک  یا دو دن پہلے  قران  مکمل  ہوا ہے، البتہ آج 29 ویں رات کو تمام مساجد میں  قران پاک مکمل کیا گیا ہے۔

بتاتے چلیں کہ بھٹکل میں  جامعہ اسلامیہ کا قیام 1962 میں ہوا،  کچھ ہی برسوں بعد یہاں‌شعبہ حفظ قران  قائم کیا گیا۔ ابتدا میں ہر سال  چار یا پانچ حفاظ ہی  حافظ قران‌بننے  کا شرف حاصل کرکے فارغ ہوتے تھے،  مگر سال درسال شعبہ   حفظ میں داخلہ لینے والے طلبہ  کی تعداد بڑھتی گئی اور جمعیۃ الحفاظ کے جنرل سکریٹری مولانا شریح کوبٹے ندوی کی دی گئی معلومات کے مطابق اب  جامعہ سے   40 سے 50 طلبہ ہر سال   حفظ قران مکمل کرکے فارغ ہورہے ہیں۔ جمعیۃ الحفاظ کے صدر مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی نے بتایا کہ  شہر کے تمام حفاظ جمعیۃ الحفاظ سے جُڑے  ہوئے ہیں  اور ہم و قتافوقتاً میٹنگ  بلاکر آئندہ کے لائحہ عمل ترتیب دیتے رہتے ہیں ہم کوشش کرتے ہیں کہ تمام حفاظ کو  تراویح میں قران کی قرات کا موقع ملے اور کوئی بھی حافظ اس شرف سے محروم نہ ہونے پائے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔