پنجاب میں بدل گئی انتخاب کی تاریخ، اب 14 فروری کی جگہ 20 فروری کو ہوگی ووٹنگ

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2022, 8:38 PM | ملکی خبریں |

چندی گڑھ،17؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) پنجاب میں اسمبلی انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان الیکشن کمیشن نے کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی نے انتخاب کے لیے پہلے سے طے 14 فروری کی تاریخ کو آگے بڑھانے کا مطالبہ الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا تھا جسے قبول کر لیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں اسمبلی انتخاب کی تاریخ کو 6 دن آگے بڑھایا جائے گا۔ یعنی اب پنجاب میں ووٹنگ 14 فروری کی جگہ 20 فروری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ چنّی کی گزارش پر الیکشن کمیشن نے 17 جنوری کو ایک انتہائی اہم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں وزیر اعلیٰ چنّی کے ساتھ ساتھ بی جے پی اور پنجاب لوک کانگریس پارٹی کے خط پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ سبھی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر 16 فروری کو گرو روی داس جینتی کے پیش نظر ووٹنگ کی تاریخ کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ خط میں لکھا گیا تھا کہ 16 فروری کو گرو روی داس جینتی کا تہوار ہونے کی وجہ سے ریاست کا ایک بڑا طبقہ پہلے ہی وارانسی جا سکتا ہے۔ ایسے میں اگر ووٹنگ ہوئی تو وہ لوگ ووٹ دینے کے حق سے محروم رہ جائیں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریاست میں روی داسیا اور رام داسی سکھوں سمیت درج فہرست ذات کی آبادی 32 فیصد سے زیادہ ہے۔ ان کا بیشتر حصہ گرو روی داس کے تئیں اپنی عقیدت رکھتا ہے۔ ایسے میں یہ عقیدتمند ہر سال گرو روی داس جینتی پر شری گرو مہاراج کی وارانسی واقع سمادھی پر خراج عقیدت پیش کرنے جاتے ہیں۔ لوگ شری گرو روی داس سے جڑے دیگر پاکیزہ مقامات اور تیرتھوں کی یاترا بھی کرتے ہیں۔ لہٰذا روی داس جینتی سے دو دن پہلے 14 فروری کو ووٹنگ کا دن ہونے سے کافی فرق پڑ سکتا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔