شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج، قومی پرچم کی طلب میں اضافہ

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2020, 9:06 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،13/جنوری (ایس او نیوز/یو این آئی) شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی ریلیوں کے بعد اچانک ترنگے کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ جتنے بڑے احتجاجی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، ہر پروگرام میں شرکاء کی بڑی تعداد قومی پرچم کے ساتھ نظر آرہی ہے جس کے پیش نظر اس کی طلب میں کافی اضافہ ہوگیا ہے اور ترنگے تیار کرنے والوں کو اس کی طلب کی تکمیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یوم جمہوریہ بھی قریب ہے، ایسے میں ترنگے کی طلب میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ حال ہی میں شہر حیدرآباد میں ملین مارچ اور پھر ترنگا ریلی منعقد کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں شرکا کے ہاتھوں میں ترنگے تھے۔ جمعہ کو منعقدہ ترنگاریلی میں ایک 25 فٹ چوڑا ترنگا بھی استعمال کیا گیا جو اپنی مثال آپ ہے۔

قومی شہریت قانون، این سی آر اور این پی آر کے خلاف احتجاج کے حصہ کے طور پر حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نے تاریخی چار مینار کے قریب قومی پرچم لہرانے کا اعلان کیا ہے جس کے لئے 10x30 فٹ کے ترنگے کی تیاری کا آرڈر دیا گیا ہے۔

شیخ عثمان پروپرائٹر ایس کے ٹریڈرس جو تمام جماعتوں کے پرچم تیار کرتے ہیں اور زیادہ ترنگے تیار کرنے والوں میں سے ایک کے طور پر ان کا شمار ہوتا ہے، نے کہا کہ جب سے شہریت ترمیمی قانون، این سی آر اور این پی آر کے خلاف احتجاجی صدائے بلند ہو رہی ہیں، تب سے ترنگے کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ مخالف شہریت ترمیمی قانون ریلی اور احتجاج کے موقع پر تقریبا ہر شخص اپنے ہاتھ میں ترنگا رکھنا چاہتا ہے۔

ان ریلیوں کے موقع پر سڑکوں پر بھی کئی افراد نے ترنگے فروخت کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون، این سی آر اور این پی آر کے خلاف احتجاجی ریلیوں کے پیش نظر اندرون تین ہفتے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں تقریباً دس لاکھ قومی پرچموں کی فروخت ہوئی ہے۔ صرف حیدرآباد میں ہی تین لاکھ سے زائد ترنگے فروخت ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...