’آپ کی باتیں کھوکھلی ہیں، آپ کسانوں کے ہمدرد نہیں‘، پرینکا گاندھی کا پی ایم مودی پر حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 29th November 2021, 8:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران آج دونوں ایوانوں میں خوب ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ سرمائی اجلاس کا پہلا دن ختم ہونے کے بعد ایوان سے باہر بھی اپوزیشن پارٹی لیڈران نے مودی حکومت کے طرز عمل کی پرزور الفاظ میں تنقید کی۔ اس درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا۔ ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’’کسان تحریک میں 700 کسان شہید ہوئے، ان کی شہادت کے بارے میں آج پارلیمنٹ میں ایک لفظ نہیں کہا گیا، نہ خراج عقیدت پیش کر انھیں عزت دی گئی۔‘‘

پرینکا گاندھی نے اس ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’لاتعداد کسانوں کی جدوجہد اور شہادت نے ہمیں آزادی دلائی جس سے ہمیں آئین ملا۔‘‘ وہ آگے لکھتی ہیں ’’کسان قوانین، ایم ایس پی کا مطالبہ اور لکھیم پور قتل عام سے متعلق بحث کیے بغیر پارلیمنٹ کی کارروائی ہوئی۔ نریندر مودی جی آپ کی باتیں کھوکھلی ہیں آپ کسانوں کے ہمدرد نہیں ہیں، آپ ووٹوں کے ہمدرد ہیں۔‘‘

پارلیمانی اجلاس کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی میڈیا سے بات چیت کے دوران 700 شہید کسانوں سے متعلق مرکزی حکومت کے رویہ کو مایوس کن قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’700 کسان بھائی شہید ہوئے جس پر ڈسکشن ہونا تھا۔ ڈسکشن یہ بھی ہونا تھا کہ کسانوں کے خلاف قانون بنانے کے پیچھے کس کی طاقت تھی، یہ کیوں بنائے گئے۔ ڈسکشن ایم ایس پی پر بھی ہونا تھا، اور لکھیم پور کھیری قتل معاملہ پر بھی ڈسکشن ہونا تھا، لیکن حکومت نے ہونے نہیں دیا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’حکومت کے ذہن میں تھوڑا کنفیوزن ہے۔ وہ سوچتی ہے کہ جو غریب، کسان اور مزدور لوگ ہیں ان میں کوئی طاقت نہیں ہے، ان کو دبایا جا سکتا ہے، اور اس ماحول نے یہ دکھایا ہے کہ کسانوں کو، مزدوروں کو، غریب لوگوں کو، کمزور لوگوں کو ہندوستان میں دبایا نہیں جا سکتا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔