پرینکا گاندھی کے اعلان نے سیاسی جماعتوں کی نیند اڑائی

Source: S.O. News Service | Published on 20th October 2021, 11:05 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)کا کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں چالیس فیصد خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان کرنے سے بیشتر سیاسی جماعتوں کے سامنے ایک نیا چیلنج کھڑا ہوگیا ہے اور پرینکا کے اس اعلان نے ان کی نیند اڑا دی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سمیت بیشتر سیاسی جماعتوں کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا اس لئے انہوں نے کانگریس کے اس فیصلے کو صرف سیاسی ڈرامہ بازی قرار دیا ہے۔

اترپردیش میں اگلے سال فروری۔مارچ میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور ہر سیاسی جماعت اپنی تیاریوں میں مصروف ہے۔ انتخابی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ویسے تو ریاست کی سیاست مذہب اور ذات پر مبنی ووٹوں میں تقسیم ہے اور ہر ایک سیاسی جماعت ذاتوں کو اپنے اپنے حق میں کرنے کی کوشش میں ہے لیکن کانگریس نے خواتین کیلئے چالیس فیصد سیٹیں دینے کا اعلان کرکے ریاست کی سیاسی بحث کو دوسری طرف موڑ دیا ہے۔

سی ایس ڈی ایس کے ڈائرکٹر سنجے کمار نے کہاکہ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ کچھ سال میں اگر ہم دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ دس سے زیادہ ریاستوں میں خواتین رائے دہندگان کا ٹرن آوٹ مردوں کے مقابلہ میں زیادہ ہونے لگا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک دہائی پہلے تک جہاں ووٹ دینے میں خواتین ذاتی طورپر فیصلہ نہیں کرتی تھیں لیکن اب تقریباً پچاس فیصد خواتین ووٹ اپنی مرضی سے دینے لگی ہیں۔ ظاہر ہے کہ سیاسی جماعتوں کی نظر اب خواتین ووٹر کو راغب کرنے پر مرکوز ہوگئی ہے۔

بی جے پی کے ترجمان سدھانشو ترویدی کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت ہمیشہ ہی خواتین کو طاقت دینے کے حق میں رہی ہے۔ مرکزی کابینہ میں اب تک کی سب سے زیادہ گیارہ خواتین وزیر ہیں۔ اجولا یوجنا، آیوشمان یوجنا میں خواتین مرکز میں رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم کانگریس کی طرح خالی تھالی دیکر تالی نہیں بجاتے۔

سماج وادی پارٹی کا الزام ہے کہ اترپردیش میں بی جے پی حکومت کی مدت کار میں خواتین پر جرائم کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ خواتین کی عصمت دری میں اضافہ ہوا ہے۔ بہوجن سماج پارٹی کی لیڈر مایاوتی نے کانگریس کے اعلان پر تبصرہ کیا کہ ’یہ کوری ناٹک بازی ہے‘۔

خواتین امیدواروں کا حساب دیکھیں تو سال 2017کے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 46 امیدواروں کو ٹکٹ دیئے تھے ان میں 35خواتین منتخب ہوکر آئیں۔ کانگریس کی 12خواتین امیدواورں میں سے دو، بی ایس پی میں 21میں سے دو، سماج وادی پارٹی میں 43میں سے صرف ایک اور اپنا دل میں دو امیدواروں میں سے ایک منتخب ہوکر آئیں۔

2019کے عام انتخابات میں کچھ ریاستوں میں خواتین کے ووٹ دیکھیں تو یہ سیاسی حساب سمجھنا آسان ہوجائے گا۔ سی ایس ڈی ایس کے مطابق گزشتہ عام انتخابات میں بی جے پی کو اترپردیش میں جہاں مجموعی طورپر 49فیصد ووٹ ملے تھیں جن میں خواتین کی حصہ داری 51فیصد تھی جبکہ کانگریس کو کل ملاکر چھ فیصد ووٹ ملے تھے اور پانچ فیصد خواتین نے اس پارٹی کو ووٹ دیئے۔

یعنی اب خواتین ووٹوں کو نظرانداز کرنا سیاسی جماعتوں کے لئے آسان نہیں ہوگا، ساتھ ہی 1996سے زیرالتوا خواتین ریزرویشن بل کے آگے بڑھنے کا راستہ بھی یہیں سے نکلنے کا امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔