پرینکا گاندھی نے ’شکتی‘ تنازعہ پر وزیر اعظم مودی پر کیا حملہ، کہا ’پی ایم مودی دھیان بھٹکانے میں ماسٹر‘

Source: S.O. News Service | Published on 19th March 2024, 11:33 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) راہل گاندھی نے گزشتہ روز ممبئی میں ایک بیان دیا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ اس ’شکتی‘ (طاقت) کے خلاف لڑ رہے ہیں جو ملک کے لیے منفی حالات پیدا کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی کے اس بیان پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج حملہ کیا اور ’شکتی‘ کو ’عورت‘ قرار دیتے ہوئے ایسا ظاہر کیا جیسے راہل گاندھی خواتین کے خلاف جنگ لڑنے کی بات کر رہے ہیں۔ پی ایم مودی کے اس جوابی حملہ پر اب پرینکا گاندھی نے اپنا شدید رد عمل دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہا پی ایم مودی صرف عوام کا دھیان بھٹکانے کے ماسٹر ہیں۔

اس سلسلے میں پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’وزیر اعظم جی صرف عوام کا دھیان بھٹکانے کے ماسٹر ہیں۔ ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران سے نبرد آزما ہے۔ نوجوان مایوس ہیں۔ کسان خودکشی کر رہے ہیں۔ مہنگائی سے لوگ اپنا گھر نہیں چلا پا رہے ہیں۔ نوٹ بندی-جی ایس ٹی نے لاکھوں صنعتیں چوپٹ کر دیے۔ لیکن وزیر اعظم جی کی ترجیح ہے- غیر ضروری ایشوز اٹھا کر عوام کا دھیان بھٹکانا۔‘‘

واضح رہے کہ راہل گاندھی نے کل ممبئی میں منقعد پارٹی کی عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہندو مذہب میں ’شکتی‘ لفظ ہوتا ہے۔ ہم شکتی سے لڑ رہے ہیں... ایک شکتی سے لڑ رہے ہیں۔ اب سوال اٹھتا ہے کہ وہ شکتی کیا ہے؟ جیسے کسی نے یہاں کہا کہ راجہ کی روح ای وی ایم میں ہے۔ درست ہے... درست ہے کہ راجہ کی روح ای وی ایم میں ہے۔ ہندوستان کے ہر ادارہ میں ہے۔ ای ڈی میں ہے، سی بی آئی میں ہے، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...