بھٹکل: عیدالفطر کے پیش نظر عید گاہ کے اطراف فوری صفائی مہم شروع کرنے تنظیم نے میونسپالٹی کو دیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th April 2024, 11:27 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل7/ اپریل (ایس ااو نیوز)  قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنطیم  بھٹکل کی طرف سے بھٹکل میونسپل چیف آٓفسر کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے درخواست کی گئی ہے کہ عید الفطرکے پیش نظرعید گاہ کے اطراف پورے علاقہ  میں فوری طور پر   صفائی مہم شروع کی جائے اور عید گاہ کے ساتھ ساتھ بھٹکل کے   اہم  ناکوں  میں بھی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

تنظیم جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی کی قیادت میں تنظیم وفد نے  میونسپل چیف آفسرشیوانند آلور سے  ملاقات کرتے ہوئے  بتایا کہ عید الفطر کے لئے دو یا تین دن باقی ہیں،  اور عیدگاہ کے اطراف غیر قانونی باکڑوں کی وجہ سے عیدگاہ کا تقدس پامال ہورہا ہے۔ غیر مجاز اسٹالز عیدگاہ کی دیواروں سے لگے ہوئے ہیں اور ان اسٹالز کے لوگ عیدگاہ کی دیواروں کی طرف ہی دکانوں کی آڑ میں رفع حاجت بھی کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی اسٹالز سے لگے ہوئے نالوں  میں کچروں کا ڈھیر جمع ہے ۔ وفد نے زور دیا کہ فوری طور پر  عید گاہ کے اطراف پورے علاقہ کی صفائی کی جائے  اور کچرہ پھیکنے والوں اورگندگی پھیلانے والے  غیر قانونی  باکڑا والوں  کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے۔ وفد نے   پورے بھٹکل شہر میں  عیدالفطر کی تیاریوں کے سلسلے میں ہنگامی صفائی کے اقدامات کو نافذ کرنے کی  بھی درخواست کی بالخصوص عید کے دن جن  جن علاقوں سے  جلوس  جامع مسجد سے عیدگاہ کی طرف جائے گا، اُن تمام علاقوں اور راستوں کو صاف کرنے کے لئے فوری  اقدامات  کرنے کا مطالبہ کیا۔

تنظیم وفد نے  کہا کہ جلد ہی شہر میں مانسون کی آمد بھی متوقع ہے، لیکن شہر میں ابھی تک نالوں کی صفائی نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے نالوں میں کچروں کی بھرمار دیکھی گئی ہے۔ وفد نے کہا کہ اگر بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے نالوں کی صفائی کی طرف فوری توجہ نہیں دی گئی تو  بارش کا پانی  کئی دکانوں کے اندر گھسنے کا خدشہ ہے اورشہر تالاب میں تبدیل ہونے کے آٓٓثار نظر آرہے ہیں۔ وفد نے تمام نالوں کی صفائی کرنے اور سیوریج کی فوری مرمت کا کام شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

وفد میں جیلانی شاہ بندری،  کلاگر محمد حُسین معلم، کے ایم اشفاق و دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔