کرناٹک میں گروہا لکشمی اسکیم کا آغاز ، اہل خواتین عرضیاں داخل کریں، اسکیم کیلئے 18 ہزار کروڑ مختص ، بینک کھاتوں میں 2 ہزار روپئے جمع ہوں گے

Source: S.O. News Service | Published on 20th July 2023, 12:35 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو، 20/ جولائی (ایس او  نیوز ) ریاستی وزیراعلی سدارامیا نے گروہا لکشمی اسکیم کا باضابطہ آغاز کیا ۔ کانگریس حکومت کی 5 گیارنٹی اسکیموں میں یہ ایک ہے ۔ ودھان سودھا کے ضیافتی ہال میں منعقدہ اس تقریب میں نائب وزیر اعلی ڈی کے شیو کمار، وزیر بہبود و خواتین واطفال لکشمی ہبالکر حاضر ر ہے۔ رکن اسمبلی حلقہ شیواجی نگر رضوان ارشد نے اس تقریب کی صدارت کی۔

اس اسکیم کے لئے اہل خواتین  19 جولائی  سے آن لائن عرضیاں داخل کر سکتی ہیں ۔ اس اسکیم کی اہل خواتین جنہوں نے عرضیاں داخل کی ہوں انہیں 15  اور 20  اگست کے بعد ماہانہ 2 ہزار رو پئے ملنے لگیں گے۔ اس اسکیم کے لئے رجسٹریشن ایک سال تک جاری رہے گا ۔ ایک ٹوئٹ میں کانگریس پارٹی نے یہ کہا ہے ۔ ٹوئٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ اس اسکیم سے کرناٹک میں 1.10 کروڑ خواتین کو فائدہ ہوگا۔ حکومت نے اس اسکیم کے لئے 18 ہزار کروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔

کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے بتایا کہ گرو ہا لکشمی اسکیم ہندوستان کی سب سے بڑی اسکیم ہے جس کے تحت خواتین کے بینک کھاتوں میں رقم راست منتقل کی جارہی ہے ۔ یہ اسکیم بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے میں مدد کرے گی۔ بی پی ایل ، اے پی ایل اور انتیو دیا کارڈوں میں نام درج رہنے والی اپنے کنبہ کی سربراہ خواتین اس اسکیم کی اہل ہیں۔ جو خواتین انکم ٹیکس ادا کر رہی ہیں اور جن کے شو ہر انکم ٹیکس ادا کر رہے ہیں اس اسکیم کے اہل نہیں ہیں ۔ جو خواتین اس اسکیم سے استفادہ کرنا چاہتی ہیں وہ گرام ون، کرنا ٹکا  ون اور بنگلور دون مراکز میں عرضیاں داخل کریں۔ اس کے لئے آدھار کارڈ اور بی پی ایل، اے پی ایل اور انیتو دیا کارڈس داخل کرنا ضروری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...