کورونا سے یو پی میں حالات بدتر، حکومت توجہ دے: پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 20th July 2020, 9:25 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،20؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش میں کورونا بحران لگاتار سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی لگاتار ریاستی حکومت سے ضروری اقدامات کرنے کی گزارش کرتی رہی ہیں۔ یوگی حکومت کے غلط فیصلوں اور غلط پالیسیوں کی پرینکا گاندھی تنقید بھی کرتی رہی ہیں لیکن اس کوئی اثر ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اتر پردیش میں حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ اس تعلق سے پیر کے روز بھی پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر یوگی حکومت کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی۔

پرینکا گاندھی نے مذکورہ تبصروں کے ساتھ ساتھ لکھنؤ و گورکھپور کے اسپتالوں میں بستروں کی کمی کے تعلق سے اخبارات میں شائع خبر کی کٹنگ بھی شیئر کی ہے۔ کٹنگ میں صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ لکھنؤ و گورکھپور میں سبھی اسپتالوں کے بیڈ، آکسیجن سلنڈر اور وینٹی لیٹر بھرے ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے لکھنؤ سمیت 6 دیگر اضلاع میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں کافی تیزی آئی ہے۔

آج کیے گئے ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے لکھا ہے کہ "اتر پردیش کے دو اہم شہروں لکھنؤ اور گورکھپور کے سرکاری اسپتالوں میں بیڈ فُل ہو جانے کی خبریں ہیں۔ کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں اور اسپتالوں کی یہ حالت فکر انگیز ہے۔" ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے یہ بھی لکھا کہ "تین مہینے قبل حکومت کے سامنے ظاہر کیا گیا اندیشہ آج حقیقت کی شکل میں سامنے ہے۔ اب ٹیپ ریکارڈ جیسی چلنے والی پریس کانفرنس سے یو پی حکومت کا کام نہیں چلے گا۔ اس حالت پر دھیان دینا ہی ہوگا۔"

پرینکا گاندھی نے مذکورہ تبصروں کے ساتھ ساتھ لکھنؤ و گورکھپور کے اسپتالوں میں بستروں کی کمی کے تعلق سے اخبارات میں شائع خبر کی کٹنگ بھی شیئر کی ہے۔ کٹنگ میں صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ لکھنؤ و گورکھپور میں سبھی اسپتالوں کے بیڈ، آکسیجن سلنڈر اور وینٹی لیٹر بھرے ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے لکھنؤ سمیت 6 دیگر اضلاع میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں کافی تیزی آئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔