پرشانت کشور کا لالو یادو کو چیلنج، کیمرے کے سامنے آئیے، کس نے کیا آفر دیا سب پتہ چل جائے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th April 2019, 9:24 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جے ڈی یو کے نائب صدر پرشانت کشور نے ہفتہ کو آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو پر حملہ بولا اور انہیں میڈیا کے سامنے بحث کرنے کاچیلنج دیا۔رابڑی دیوی کے دعوے جس میں انہوں نے کہا کہ پرشانت کشور انتخابات سے پہلے ان کے پاس جے ڈی یو۔آر جے ڈی کے ضم کرنے کی تجویز لے کر آئے تھے، پرشانت کشور نے لالو پرساد یادو کو میڈیا کے سامنے آنے کو کہا تاکہ کس نے کس کو کیا آفر دیا، یہ پتہ چل سکے۔بتا دیں کہ بہار کی سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی نے دعوی کیا کہ پرشانت کشور کی طرف سے ان کے شوہر لالو پرساد سے ملاقات کرکے یہ تجویز پیش کی تھی کہ آر جے ڈی اور نتیش کمار کے جدیو کا الحاق ہو جائے اور اس طرح بننے والی نئی پارٹی کو انتخابات سے پہلے اپنا وزیر اعظم کے عہدہ کا امیدوار اعلان کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگر پرشانت کشور کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد سے اس تجویز کو لے کر ملاقات کرنے سے انکار کرتے ہیں تو وہ’سفید جھوٹ‘بول رہے ہیں۔پرشانت کشور نے ہفتہ کو ٹویٹ کیا اور لکھاکہ عہدے کا غلط استعمال اور دولت کے غلط استعمال کے الزامات میں مجرم پائے جانے والے لوگ سچائی کا متوالا ہونے کا دعوی کر رہے ہیں۔لالو پرساد یادو جی جب چاہیں، میرے ساتھ میڈیا کے سامنے بیٹھ جائیں، سب کو پتہ چل جائے گا کہ میرے اور ان کے درمیان کیا بات ہوئی اور کس نے کس کو کیا آفر دیا۔ آر جے ڈی کے قومی نائب صدر رابڑی دیوی نے کہاکہ میں اس سے بہت ناراض ہو گئی اور ان سے نکل جانے کو کہا کیونکہ نتیش کے دھوکہ دینے کے بعد مجھے ان پر بھروسہ نہیں رہا۔ رابڑی دیوی بہار قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر بھی ہیں۔سال 2017 میں نتیش کمار آر جے ڈی اور کانگریس کا ساتھ چھوڑ کر بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے میں شامل ہو گئے تھے۔رابڑی دیوی نے کہاکہ ہمارے تمام ملازمین اور سیکورٹی اس بات کے گواہ ہیں کہ انہوں نے ہم سے کم از کم پانچ بار ملاقات کی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔