جے ڈی یو لیڈرپرشانت کشورنے نتیش کمارکو مشکل میں ڈال دیا ، کانگریس اجلاس میں شہریت قانون اور این آرسی کے بائیکاٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2020, 12:15 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،13/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جے ڈی یو کے لیڈر پرشانت کشور نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شہریت قانون اور این آرسی کے بائیکاٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے-انہوں نے اس کے لیے راہل اور پرینکا گاندھی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ بہار میں این پی آر نافذنہیں ہو گا-پرشانت کشور نے یہ بات ٹویٹر پر لکھی ہے-لیکن ان کی یہ بات اتنی عام نہیں ہے-دراصل نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل مودی نے کہا تھا کہ اس کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیاہے-لیکن پرشانت کشور کا کہنا ہے کہ نتیش کمار نے این آرسی نہیں نافذکرنے کا اعلان کر دیا ہے اور این پی آر، این آرسی کا پہلا قدم ہے تواسے نافذ نہیں کیا جائے گا-لیکن جنتا دل یونائٹیڈ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پرشانت کے اس ٹویٹ نے نتیش کمار کی مشکلیں بھی بڑھا دی ہیں کیونکہ اگر وہ این پی آر نافذنہیں کرتے ہیں تو بی جے پی ناراض ہو جائے گی اور نافذکریں گے تو کرسی کے لئے ایک قدم آگے چل کر دو قدم پیچھے جانے کی ان کی حکمت عملی اجاگر ہوگی اور ان پر پہلے ہی یوٹرن کے الزامات لگ رہے ہیں -فی الحال اب دیکھنا یہ ہوگا کہ نتیش کمار کا فیصلہ کیا ہوتا ہے-کیونکہ پارٹی کے دو اور سینئر لیڈر للن سنگھ اور آر سی پی سنگھ نے کئی بار کہا ہے کہ شہریت، این پی آراور این آرسی پر افواہ پھیلانے کی کوشش ہے-فی الحال ابھی سب کی نظریں راجگیر میں ہونے والی جے ڈی یو کے میٹنگ پر ٹکی ہیں -لیکن اتنا تو طے ہے کہ جیسے جیسے بہار میں اسمبلی انتخابات قریب آ رہے ہیں، شہریت قانون، این پی آر اور این آرسی کا مسئلہ معاملات کو دلچسپ رہا ہے -

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔