کانگریس نے الیکٹورل بونڈ اسکیم کو ’پردھان منتری ہفتہ وصولی یوجنا‘ کا نام دیا

Source: S.O. News Service | Published on 19th March 2024, 12:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) الیکٹورل بونڈ معاملے میں حکومت پر حملہ تیز کرتے ہوئے پیر کو کانگریس نے اسے پوری اسکیم کو ’’پردھان منتری ہفتہ وصولی یوجنا‘‘ کا نام دیا۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور میڈیا شعبے کے انچارج جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ ۲۱؍ ایسی کمپنیاں  جن کو سی بی آئی، ای ڈی  اور انکم ٹیکس محکمہ کی جانچ کا سامنا ہے،  نے الیکٹورل بوند کے توسط سے چندہ دیاہے۔  انہوں  الیکٹورل بونڈ اسکیم کو گھوٹالہ قراردیتے ہوئے نشاندہی کی کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس گھوٹالے  کے نئے نئے شواہد سامنے آرہے ہیں۔ 

 جے رام رمیش نے پیر کو ایک طویل  ایکس پوسٹ میںالیکٹورل بونڈ  کے تحت  چندہ دو دھندہ  لو،  ہفتہ وصولی اور ٹھیکہ لو رشوت دو، فرضی کمپنی کے ذیلی عنوان کے تحت ایسے معاملات کی تفصیل پیش کی ہے جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنیوں کو یاتو جانچ ایجنسیوں  سے ڈرا کر الیکٹورل بونڈ خریدنے پر مجبور کیاگیا یا پھر سرکاری ٹھیکوں کے بدلے میں ان سے چندہ لیاگیاہے۔انہوں نے اس ضمن میں کئی مثالیں  پیش کیں اور بتایاکہ ۱۰؍ نومبر ۲۰۲۲ء کو ای ڈی نے اروبندو فارماکے  پی سارتھ چندر ریڈی کو منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار کیا،۱۵؍ نومبر کواروبندو فارما نے ۵؍ کروڑ کے الیکٹورل بونڈ خریدے۔  انہوں نے مزید بتایا کہ ’’اکتوبر ۲۰۱۸ء میں انکم ٹیکس کے چھاپہ کا سامنا کرنے کے ۶؍ ماہ بعد اپریل ۲۰۱۹ء میں نویُگ انجینئرنگ کمپنی  نے ۳۰؍ کروڑ کے بونڈ خریدے۔ ‘‘

 اسی طرح انہوں نے رونگٹا سنس پرائیویٹ لمیٹڈپرانکم ٹیکس کے چھاپوں کے بعد ۵۰؍ کروڑ کے بونڈ کی خریداری، شرڈی سائی الیکٹریکلس پر چھاپے کے بعد ۴۰؍ کروڑ کے بونڈ کی خریداری   اور ڈاکٹر  ریڈیز کی لیب  پر ای ڈی کے چھاپے کے بعد ۳۱؍ کروڑ، ۲۱؍ کروڑ اور پھر ۱۰؍ کروڑ کے الیکٹورل بونڈ کی خریداری کا حوالہ دیا۔ 

  کانگریس کے جنرل سیکریٹری نے  الیکٹورل بانڈ پر لگاتار دوسرے دن حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ چند مثالیں ہیں، ۲۱؍ کمپنیاں  جو سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس کی جانچ کا سامنا کررہی ہیں نے الیکٹورل بونڈ خریدے ہیں۔‘‘ انہوں  نے حکومت پر ’’ٹھیکہ لو، رشوت دو‘‘ کا الزام عائد کرنے کے ساتھ ہی ساتھ شیل کمپنیوں (فرضی کمپنیوں) سے چندہ لینے کا بھی الزام عائد کیا۔  انہوں نے کہا کہ ای ڈی اور محکمہ انکم ٹیکس، جس نے وزیر اعظم کی ہفتہ وصولی اسکیم کو چلانے والے ای ڈی اور محکمہ انکم ٹیکس نیز الیکٹورل بانڈ گھوٹالے کو انجام دینے والا بھارتیہ اسٹیٹ بینک وزیر خزانہ کو رپورٹ کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...