اسرائیل میں نیوکلیائی پلانٹ کے پاس سنائی دیں کئی راؤنڈ فائرنگ کی آوازیں!

Source: S.O. News Service | Published on 12th October 2023, 12:05 PM | عالمی خبریں |

غزہ، 12/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) فلسطینی تنظیم حماس کے ذریعہ اسرائیل پر کیے گئے حملے نے تشویشناک حالات پیدا کر دیے ہیں۔ اسرائیل نے بھی جنگ کا اعلان کر دیا ہے اور چند دنوں کی جنگ میں ہی تقریباً 2000 افراد کی ہلاکت کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ اس درمیان کچھ میڈیا رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ اسرائیل کے ڈیمانا میں نیوکلیائی پلانٹ کے پاس گولی چلنے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ یعنی جو اسرائیل حماس کو تباہ کرنے کا عزم کر چکا ہے، خود اس کے لیے پریشانیاں بڑھ سکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈیمانا واقع نیوکلیئر پلانٹ پر یہ حملہ لبنان کی طرف سے کیا گیا ہے۔ اگر اس نیوکلیائی پلانٹ پر حماس یا لبنان کے حزب اللہ گرپ کا قبضہ ہو جاتا ہے تو دنیا کے لیے یہ کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ حالانکہ اس گولی باری کے بارے میں اسرائیل کی طرف سے کچھ بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ بدھ کے روز ڈیمونا واقع نیوکلیئر ریسرچ سنٹر کے پاس گولی باری ہوئی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر محاذ سنبھال لیا۔ حالانکہ فائرنگ کرنے والے کون لوگ تھے، یہ ابھی تک صاف نہیں ہو سکا ہے۔ نیوکلیئر پلانٹ کے پاس ہونے والی اس گولی باری کو سیکورٹی کی ایک بڑی خامی تصور کیا جا رہا ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیمونا شہر میں روٹیم فیکٹری کے پاس بدھ کے روز گولی باری کی آواز سنائی دی۔ فیکٹری مینجمنٹ کی طرف سے کچھ ہی دیر میں فیکٹری کو خالی کرا لیا گیا۔ یہ وہی شہر ہے جہاں پر اسرائیل کا سب سے بڑا نیوکلیئر ریسرچ سنٹر ہے۔ سوشل میڈیا پر اس گولی باری کی خبر وائرل ہو گئی ہے، حالانکہ اسرائیل کی طرف سے اس طرح کے کسی بھی واقعہ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

افغانستان: سیلابی صورتحال، 300؍ افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

بغلان میں نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی ڈائریکٹر ہدایت اللہ ہمدرد کے مطابق، سیلاب نے کئی اضلاع میں گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی تعداد ابتدائی تھی اور بہت سے لوگ لاپتہ ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا

ہندوستان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطین اہل ہے اور اسے اقوام متحدہ کا مکمل رکن کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے اور سلامتی کونسل کو اس معاملے پر فلسطین کے حق میں دوبارہ غور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...