اُڈپی میں خطرناک بائک ڈرائیونگ - خود اپنے خلاف شکایت درج کرنے والا بائک سوار گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th April 2024, 10:22 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی  13 / اپریل (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے پر خطرناک انداز میں بائک ڈرائیونگ کرنے والے ایک نوجوان نے خود اپنے ہی خلاف پولیس کے پاس شکایت درج کروائی جس کے بعدبرہماور  پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ۔

    بتایا جاتا ہے کہ  سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی تھی جس میں تنوش بیکاڈی نامی ایک بائک سوار نے اپنے بائک کا اسٹینڈ نیچے دبا کر سڑک پر رگڑتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر گاڑی چلائی جس کی وجہ سے تیز چنگاریاں بکھرنے لگیں ۔ یہ ایک خوفزدہ کرنے والا منظر تھا ۔ 

    یہ واقعہ برہماور تعلقہ میں نیشنل ہائی وے پر مدر پیالیس کے قریب پیش آیا تھا ۔ سوشیل میڈیا پر اس طرح کے اسٹنٹ کے خلاف رائے سامنے آنے لگی اور اسے عوام کو خوفزدہ کرنے والی خطرناک حرکت قرار دیا جانے لگا تو تنوش نے خود ہی اپنے خلاف شکایت درج کروائی اور پولیس نے اس پر کارروائی کرتے ہوئے تنوش کو گرفتار کر لیا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔