’ ملک بھر میں آج رات سے 21 دن تک مکمل لاک ڈاؤن‘ وزیر اعظم کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2020, 9:19 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی آج ایک مرتبہ پھر قوم سے خطاب کر رہے ہیں۔ خطاب کے آغاز میں انہوں نے جنتا کرفیو کی کامیابی کے لئے ہندوستان کے ہر شہری کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ آج یعنی منگل کی رات 12 سے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کو نافذ کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس لاک ڈاؤن کو کرفیو ہی سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا، ’’میں مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ آپ ملک میں جہاں بھی ہیں وہیں رہیں۔ آج کی صورت حال کے پیش نظر یہ لاک ڈاؤن 21 دن کا رہے گا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اگر 21 دنوں میں نہیں سنبھلتے تو ملک 21 سال پیچھے ہو جائے گا، یہ بات میں وزیر اعظم کے طور پر نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ گھر کے رکن کی حیثیت سے کہہ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا گھر سے باہر نکلا ایک قدم کورونا وائرس کی بیماری کو آپ کے گھر کے اندار لا سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کشمیر کی پہلی وائرس متاثرہ خاتون روبہ صحت ہوکر ہسپتال سے رخصت

وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافے کے بیچ سری نگر کے خانیار علاقے سے تعلق رکھنے والی وادی کی پہلی وائرس متاثرہ خاتون مکمل طور پر صحت یاب ہوئی ہے اور اس کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔

تبلیغی جماعت کے خلاف کیس واپس لینے کا مطالبہ تبلیغی مرکز سے متعلق پیدا شدہ حالات پر سرکردہ مسلم دانشوروں کا بیان

 تبلیغی مرکز سے متعلق پیداشدہ صورتحال پر سرکردہ دانشوروں اور صحافیوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں ہم حکومت کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس سے یہ اپیل بھی کرنا چاہتے ہیں