مودی کو اقتدار سے باہر ہونے کاڈر:چدمبرم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th April 2019, 10:55 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍اپریل(ایس او نیوز؍یواین آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے اتوار کو وزیراعظم نریندرمودی پر پورے ملک میں صرف اپنے کارناموں کا ڈھول پیٹنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں اقتدار سے باہر ہونے کا ڈر ستا رہا ہے ۔مسٹر چدمبرم نے وزیراعظم پر طنز کرتے وہئے کہا کہ وزیراعظم کے اصلی کارنامے نوٹوں کی منسوخی،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کوختم کرنا،4.70کروڑ نوکریوں کو نہ دے پانا اور خواتین ،دلتوں ،اقلیتوں ،مصنفوں،فن کاروں اور غیر سرکاری تنظیموں مین عدم تحفظ کا جذبہ پیدا کرنا رہے ہیں۔مسٹر چدمبرم نے مزید کہا کہ ،‘‘مسٹر مودی اپنی مبینہ کامیابیوں کے بارے میں پورے ملک میں ڈھول پیٹ رہے ہیں۔برائے مہربانی کیا وہ اپنی ان کامیابیوں کے بارے میں عوام کو بتائیں گے ۔’’سابق وزیرخزانہ نے ٹویٹ کیا،‘‘وزیراعظم ہر دن تلخ سے تلخ الفاظ کا استعمال کیوں کررہے ہیں۔کیا انہیں اقتدار سے باہر ہونے کا ڈر ستا رہا ہے ۔’’

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔