’پٹرول، ڈیزل اور سلنڈر، مہنگا کر کے چھپ گیا نریندر‘، یوتھ کانگریس کا مودی حکومت پر حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2021, 12:34 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،6؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) پیگاسس، پٹرول-ڈیزل، گیس سلنڈر کی آسمان چھو رہی قیمتوں اور مہنگائی کو لے کر کانگریس لگاتار مرکزی حکومت پر حملہ آور ہے۔ اس تعلق سے جمعرات کو یوتھ کانگریس نے مرکزی حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کیا۔ یوتھ کانگریس کارکنان بڑی تعداد میں رائے سینا روڈ پر ہاتھوں میں بینر اور پوسٹر لیے پہنچے۔ کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

یوتھ کانگریس کارکنان نے بینروں پر مودی حکومت کے خلاف کئی سلوگن بھی لکھے ہوئے تھے۔ ایک بینر پر لکھا تھا ’ڈیزل، پٹرول اور سلنڈر مہنگا کر کے چھپ گیا نریندر۔‘ ایک دیگر بینر پر لکھا تھا ’ہوئی مہنگائی کی مار، نہیں چاہیے بی جے پی سرکار‘۔ مہنگائی اور پیگاسس کے ایشو پر مظاہرہ کر رہے یوتھ کانگریس کے کارکنان سلوگن کے ذریعہ سیدھے پی ایم مودی پر حملہ بول رہے تھے۔ ان کے ایک دیگر بینر پر پی ایم مودی پر طنز کستے ہوئے لکھا گیا تھا ’گھٹ گئی چھاتی بڑھ گیا بال، 7 سال کا بس یہی کمال‘۔

یوتھ کانگریس کے اس مظاہرہ میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی شامل ہوئے۔ اس دوران راہل نے مرکزی حکومت پر زوردار حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا ایشو روزگار کا ہے لیکن پی ایم مودی روزگار کے تعلق سے کچھ بھی نہیں بولتے۔

اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’نریندر مودی کا کام ہندوستان کی سچائی کو دبانے کا ہے۔ ان کا یہی کام ہے۔ ہندوستان کے دو تین صنعت کاروں کے لیے وہ یہ کام کرتے ہیں۔‘‘ انھوں نے آگے کہا کہ ’’کیا ہندوستان کی حکومت روزگار کی بات کرنے دیتی ہے؟ کیا ہندوستان کی حکومت کسانوں کی بات کرتی ہے؟ ابھی دہلی میں چھوٹی سی بچی کی عصمت دری ہوئی، پھر اس کا قتل ہو گیا۔ لیکن کیا یہ خبر آپ نے کہیں میڈیا میں دیکھی۔ ان کا ہدف ہے ہندوستان کے نوجوانوں کی آواز کو دبایا جائے۔ جس دن نوجوانوں نے اپنی آواز اٹھانی شروع کر دی، نریندر مودی حکومت گر جائے گی۔‘‘

غور طلب ہے کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے۔ پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں سنچری کے قریب ہیں، وہیں گیس سلنڈر کی قیمت بھی آسمان چھو رہی ہیں۔ سیلاب اور بارش کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں زبردست اُچھال آیا ہے۔ اس کے علاوہ اپوزیشن پیگاسس جاسوسی معاملے پر بھی مودی حکومت پر حملہ آور ہے۔ کانگریس لگاتار کئی دنوں سے حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...